پاکستان

اسلام آباد: نجی شاپنگ مال سینٹورس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع سینٹورس مال میں رہائشی اپارٹمنٹ بھی موجود ہیں۔
|

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ نجی شاپنگ مال میں لگی آگ پر دو گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے چیئرمین اور اسلام آباد کے چیف کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن محمد عثمان یونس نے کہا کہ فائر بریگیڈ، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور ریسکیو 1122 نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

قبل ازیں معروف شاپنگ مال کی چوتھی منزل پر بھڑک اٹھی تھی۔

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع سینٹورس مال میں رہائشی اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں جہاں بڑی تعداد میں جڑواں شہروں کے لوگ شاپنگ کے لیے جاتے ہیں۔

دارالحکومت کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مال میں موجود تمام افراد کے بحفاظت انخلا سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم مال کے اندر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان، سینئر پولیس افسران اور انتظامی عہدیداران بھی جائے وقوع پر پہنچے تھے۔

پولیس نے کہا تھا کہ ریسکیو اور آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مال کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی بھی دکان کو نقصان نہیں پہنچا البتہ مال کے بیرونی حصہ میں ہلکی آگ موجود ہے جسے بجھایا جارہا ہے۔

دریں اثنا پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ادارہ آگ بجھانے کی کوششوں میں بھی مدد کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی ایک ٹیم اور تین فائر ٹینڈرز زیر استعمال ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے، دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو جبکہ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔

مجھے سزا سنانے کا مقصد تھا ڈر کر یہیں رہ جاؤں، پاکستان واپس نہ جاؤں، نواز شریف

جوانی میں تضحیک اور تشدد برداشت کیا، عتیقہ اوڈھو

واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ لینے اور ریکارڈنگ کو روکنے کے فیچر کی آزمائش