صحت

فرانس: محکمہ صحت نے کورونا کی آٹھویں لہر سے خبردار کردیا

45 ہزار 361 کیسز کے ساتھ ملک میں 7 روز کی اوسط شرح 2 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔

فرانس کے محکمہ صحت کی عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ سردیوں کا موسم نزدیک آتے ہی فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ’ویکسی نیشن اسٹریٹجک بورڈ‘ کی رکن بریگٹ آٹران نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہاں، ہم کورونا کی آٹھویں لہر میں داخل ہو چکے ہیں، تمام عوامل کورونا کیسز میں اضافے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کورونا وائرس سے متاثر

فرانس میں کورونا کیسز کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 45 ہزار 361 کیسز کے ساتھ ملک میں 7 روز کی اوسط شرح 2 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔

فرانس کے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 15 ہزار 166 ہوچکی ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجود انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں کورونا مریضوں کی تعداد 843 ہوگئی ہے جو کہ اگست کے آخر سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اس وقت ایک لاکھ 51 ہزار 500 سے زائد ہے۔

پاکستان نے جو پالیسی وعدے کیے وہ نافذ العمل رہیں گے، آئی ایم ایف

انگلینڈ کے خلاف شکست سے خامیاں عیاں ہونے کے باوجود بابر بہتر کارکردگی کیلئے پُرعزم

مقبوضہ کشمیر: محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کی لاش رہائش گاہ سے برآمد