دنیا

بھارت: ہندو زائرین کو واپس لاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں جاگری، 27 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ہونے والے حادثے میں 22 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ

بھارت میں زائرین کو مندر سے واپس لاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پلٹ کر تالاب میں گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ہونے والے حادثے میں 22 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت کے دیگر میڈیا نے تھوڑی کم ہلاکتوں کو رپورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ: خوفناک حادثوں میں صحافیوں سمیت 32 افراد جاں بحق

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹریکٹر ٹرالی ہندو زائرین کو چندریکا دیوی مندر سے واپس لارہی تھی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نریندر مودی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کانپور میں ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا سن کر دکھ ہوا، میری ہمدردی ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعائیں ہیں۔

دی ہندو کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ ٹریکٹر ایک بڑی ٹرالی کو کھچینچ رہی تھی، اسے مسافروں کو نہیں بلکہ صرف زرعی مصنوعات کی مال برداری کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: چین: بس حادثے میں 27 افراد ہلاک، 20 زخمی

ان کا کہنا تھا کہ کانپور ضلع میں ہونے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔

پنجاب: گھر میں گھس کر 6 ڈاکوؤں نے 2 خواتین کو ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

'حکومت شوق سے سائفر معاملے کی تحقیقات کرے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں'

سندھ: ستمبر میں ڈائریا کے 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ