لائف اسٹائل

مجھ سے شادی نہ ہوتی تو میرے شوہر صبا قمر سے شادی کرلیتے، عاصمہ نعمان

اگر ان دونوں کی شادی نہ ہوتی تو نعمان حبیب سے کوئی بھی لڑکی شادی کرلیتیں کیوں کہ ان کے شوہر بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں، اہلیہ

اداکارہ عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کان کی شادی اداکار نعمان حبیب سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر اداکارہ صبا قمر سے شادی کرلیتے۔

نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان نے 2016 میں کیریئر کے آغاز میں شادی کی تھی، اس وقت تک عاصمہ نعمان نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا۔

کم عمری میں شادی کرنے کے بعد عاصمہ نعمان نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان کے دو بچے بھی ہیں اور رواں برس جون میں دونون کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت جاری کی تھی۔

اداکارہ عاصمہ نعمان نے وضاحتی ویڈیو میں بتایا تھا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز پر ان کے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی خبریں چلائی جا رہی ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عاصمہ نعمان نے شوہر سے علیحدگی اور تشدد کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

اب حال ہی میں دونوں نے جیو نیوز کے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں میاں بیوی نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں اور اداکارہ نے بتایا کہ اگر ان کے شوہر کی ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ کس اداکارہ سے شادی کرتے۔

عاصمہ نعمان نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید کو عائشہ عمر پسند ہے۔

اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں عاصمہ نعمان نے بتایا کہ اگر ان کی شادی ان کے شوہر سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی کرلیتے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر صبا قمر کو بہت پسند کرتے ہیں اور اگر ان کی شادی میں ذرا سی بھی دیر ہوجاتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی رچالیتے۔

اسی دوران اداکار نعمان حبیب مسکراتے رہے اور اعتراف کیا کہ انہیں صبا قمر پسند ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ عاصمہ نعمان نے مزید کہا کہ اگر ان دونوں کی شادی نہ ہوتی تو نعمان حبیب سے کوئی بھی لڑکی شادی کرلیتیں کیوں کہ ان کے شوہر بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دے دی

وزیر اعظم کا موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا حکم

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی