پاکستان

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کالز پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

کئی روز سے موبائل فون پر اغوا اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، سابق وزیر داخلہ کا موقف

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کال کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شیخ رشید کی شکایت پر وارث خان تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی، ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے سیکشن 25-ڈی کے تحت درج ایف آئی آر میں جان کو خطرہ لاحق کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مفاہمت یا مزاحمت، فیصلہ جلد ہو جائے گا، شیخ رشید

درخواست میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں کئی روز سے موبائل فون پر اغوا اور قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کال کرنے والوں کے موبائل نمبر بھیج کر متعلقہ حکام کو مطلع کیا ہے۔

تاہم انہوں نے ایف آئی آر میں کسی شخص یا محکمے کا نام نہیں لیا۔

تصاویر: نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح

اگر کوئی جہاز سامنے آجائے تو ٹکرانے کا امکان کیوں نہیں ہوتا؟

کیا نیا وزیرِ خزانہ بیرونِ ملک سے آرہا ہے؟