پاکستان

تصاویر: نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200رنز کا ہدف دیا، بابراعظم کی سنچری اور رضوان کے 88 رنز کے بدولت ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان نے بابراعظم کی ٹی20 کیریئر کی شان دار دوسری سینچری اور محمد رضوان کے برق رفتار 88 رنز کی بدولت انگلینڈ کے خلاف 200 رنز کا مشکل ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور سیریز برابر کردی۔

انگلینڈ نے کپتان معین علی کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، بین ڈکیٹ نے 43 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا جبکہ پاکستان کے حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار ناقابل شکست شراکت کے ذریعے آخری اوور میں 203 رنز بناکر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا، کپتان نے آؤٹ ہوئے بغیر 110 اور محمد رضوان نے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

فیس بک لائیو اسٹریمنگ حقوق کی خلاف ورزی، میٹا پر 17 کروڑ 44 لاکھ ڈالر جرمانہ

ادبِ اطفال کے 75 سال: 21 ویں صدی میں بچوں کے اردو رسائل

ایران: مہسا امینی کی موت پر مظاہرے جاری، پولیس اسٹیشن نذر آتش، انٹرنیٹ سروس معطل