لائف اسٹائل

نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے کا معاملہ غلط رخ اختیار کرگیا، اُروشی روٹیلا

بھارتی اداکارہ کے انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

بھارتی ماڈل، ڈانسر و اداکارہ اُروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرنے کے معاملے کو میڈیا کوریج دیے جانے پر کہا ہے کہ معاملے نے غلط رخ اختیار کیا۔

بھارتی اداکارہ کے انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکتستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں اس پر بہت ساری خبریں شائع اور نشر ہوئی تھیں، جس پر کچھ دن قبل اُروشی روٹیلا نے کہا تھا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر خود ویڈیو شیئر نہیں کی تھی بلکہ ان کی ٹیم نے ویڈیو شیئر کی تھی اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کون افراد تھے؟

اب ایک بار پھر انہوں نے دبئی میں اسی معاملے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز ان کے مداحوں نے بھیجی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یا ان کی ٹیم کو معلوم نہیں ہوتا کہ ویڈیوز بنا کر بھیجنے والے افراد کون ہیں، تاہم وہ ان کے مداح ہوتے ہیں اور وہ اتنی محنت کرکے انہیں ویڈٰیوز بھیجتے ہیں تو وہ ان کی قدر کرتے ہوئے وہ ویڈیوز اپنی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیاکہ وہ نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے اور اس کے وائرل ہونے پر کیا کہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ مذکورہ ویڈیو کا معاملہ آؤٹ آف زون ہوگیا یعنی وہ دوسرا رخ اختیار کر گیا یا اس کا مطلب غلط لیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نسیم شاہ نے بھی دبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے۔انہوں نے بتایا تھا کہ اُروشی روٹیلا یا کوئی اور شخصیت ان کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آتی ہیں تو ان کا شکریہ اور وہ کوئی آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں، وہ بھی باقی لوگوں جیسے ہی ہیں۔

مجھے تو پتا ہی نہیں کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ

میں نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر نہیں کی تھی، اُروشی روٹیلا

نسیم شاہ کا والدہ کے انتقال کے باوجود وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ