پاکستان

پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کی سیٹلائٹ تصاویر

سندھ اور جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع زیر آب ہیں

پاکستان میں رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب نے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبا ہوا ہے، جس نے گھر، اسکول، ہسپتال، پاور ہاؤس اور لوگوں سمیت راہ میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور شمالی پہاڑوں میں گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب آیا، 14 جون سے اب تک کم از کم ایک ہزار 265 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 افراد کی اموات کی اطلاع ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 577 ہے۔

سندھ اور جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع مکمل طور پر زیر آب ہیں۔

سیٹلائٹ سے لی گئی متعدد تصاویر سیلاب سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھاتی ہیں۔