پاکستان

دفترخارجہ نے کالعدم جماعت کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بھارتی خبر مسترد کر دی

بھارتی میڈیا کے چند ادارے امدادی کاوشوں پر شکوک پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا ادارے کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک کالعدم جماعت امدادی سرگرمیوں میں متحرک ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے ‘رپورٹ’ میں دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم لشکر طیبہ ‘ملک میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاررائیوں اور عطیات جمع کرنے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ سامنے آئی ہے’، تاہم دفتر کارجہ نے اس طرح کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ترجمان دفتر خارجہ کا ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر بھارت کا محاسبہ کرنے کیلئے زور

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان واضح طور پر بھارتی میڈیا کی خبر کا متن مسترد کرتا ہے جس سے بھارت کا پاکستان کے حوالے سے متعصبانہ رویے کا اظہار ہوتا ہے اور یہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت کی مسلسل اور روزانہ کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ بھارتی میڈیا سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بے بنیاد اور جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی بھارتی حکومت کی کوشش میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے سائفر کو وزیراعظم، وزیر خارجہ سے پوشیدہ رکھنے کا دعویٰ مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارنے کہا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ جہاں عالمی برادری متحد ہوکر قدرتی آفت کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کی مدد پر توجہ دے رہی ہے وہیں بھارتی میڈیا کے چند ادارے امدادی کاوشوں پر شکوک پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے غیر منافع بخش اور غیرسرکاری تنظیموں کی نقل اور حرکت کی نگرانی کے لیے پاکستان نے مضبوط ریگولیٹری اور نگرانی کا طریقہ کار اپنایا ہے۔

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ کی بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت

بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کاموں کے بھیس میں کسی غیر قانونی عمل کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے چوکس ہیں۔

ایشیا کپ 2022: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی

ٹوئٹر کا مخصوص صارفین کیلئے ’ایڈٹ بٹن‘ متعارف کرنے کا اعلان

سیلاب متاثرین کی مدد مقابلہ سمجھ کر نہیں کی جانی چاہیے، نادیہ حسین