لائف اسٹائل

آمنہ الیاس کا ‘آئٹم سانگ‘ کا دفاع

پاکستانی شائقین ایسے گانوں پر پرفارمنس کرنے والی بھارتی اداکاروں کی تعریفیں اور پاکستانی اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہیں، ماڈل

کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم ’چوہدری‘ میں ’آتش‘ گانے میں ڈانس پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے ’آئٹم سانگ‘ کا دفاع کیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق پاکستان میں ’آئٹم سانگ‘ کا مطلب غلط لیا جاتا ہے جب کہ پاکستانی شائقین ایسے گانوں پر پرفارمنس کرنے والی بھارتی اداکاروں کی تعریفیں اور پاکستانی اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہیں۔

’ایکسپریس ٹربیون‘ کو دیے گئے انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی گانوں میں بابرہ شریف اور ریشم جیسی اداکارائیں آئٹم سانگس پر پرفارمنس کرتی تھیں اور شائقین ان پر تنقید کیے بغیر ان کے رقص سے محظوظ ہوا کرتے تھے۔

ان کے مطابق اب ’آئٹم سانگ‘ کا مطلب غلط لیا جاتا ہے، اس کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں عریانیت اور بولڈ لباس میں ڈانس کرتی خواتین آجاتی ہیں مگر ایسا نہیں۔

آمنہ الیاس کا کا کہنا تھا کہ آئٹم نمبر پر جنس کے فرق کے بغیر کوئی بھی آرٹسٹ فن کا مظاہرہ کر سکتا ہے اور ایسے گانوں میں شامل رقص کو عریانیت سے جوڑنا غلط ہے۔

ماڈل و اداکارہ نے اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ پاکستانی صارفین آئٹم سانگس پر بھارتی اداکاراؤں کی تو تعریفیں کرتے ہیں مگر پاکستانی اداکاراؤں کے خلاف نفرت والے بیانات دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس کو ’آئٹم سانگ‘ کرنے پر تنقید کا سامنا

انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں ’شیلا کی جوانی‘ پر کترینہ کیف کی پرفارمنس بھی ایسی ہی تھی، جیسی ’بلی‘ پر مہوش حیات یا ’ٹوٹی فروٹی‘ پر عائشہ عمر کی پرفارمنس تھی اور وہ تمام اداکاراؤں کی پرفارمنس کی تعریفیں کرتی ہیں۔

آمنہ الیاس نے ’آتش‘ گانے کی ریہرسل کے حوالے سے بات بھی کی اور بتایا کہ انہوں نے کھل کر ساتھی مرد کوریوگرافرز کے ساتھ ان کی پریکٹس کی اور شوٹنگ کے دوران بعض مناظر مشکل بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آن کے گانے میں وہ تین مختلف بولڈ اور تنگ لباس تبدیل کرتی دکھائی دیتی ہیں جو کہ تین لباس پر فلمایا گیا پہلا پاکستانی آئٹم سانگ بھی ہے۔

خیال رہے کہ ان کے گانے ’آتش‘ کو فلم ’چوہدری‘ کی طرح کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی تھی مگر یوٹیوب پر اسے 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور کئی لوگوں نے ان کی بولڈ پرفارمنس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اگرچہ آمنہ الیاس پہلے بھی فلموں میں کام کر چکی ہیں مگر انہوں نے پہلی بار آئٹم سانگ پر پرفارمنس کی تھی اور ’چوہدری‘ میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

’چوہدری‘ فلم سندھ پولیس کے سابق شہید افسر چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی تھی۔

آمنہ الیاس کو فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

آمنہ الیاس کو ‘باڈی شیمنگ’ سے متعلق ویڈیو پر تنقید کا سامنا

مرد کے سر پر ’سیب‘ رکھ کر اسے پاؤں سے نشانہ بنانے پر آمنہ الیاس کو تنقید کا سامنا