پاکستان

گورنر گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان کے چیف جج وزیر شکیل نے نئے گورنر سید مہدی شاہ سےحلف لیا

سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سیدمہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس گلگت میں نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج وزیر شکیل نے سابق وزیر اعلیٰ سے سید مہدی شاہ سے گورنر کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے وزرا، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سمیت سول اور عسکری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں : گلگت بلتستان کی سیاسی جدوجہد کی کہانی

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ اور گورنر کے عہدے 2009 میں سیاسی اصلاحات کے بعد متعارف کرائے گئے تھے، سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا پہلا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے، گورنر کے حلف کے بعد وہاں موجود پی پی پی کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔

خیال رہے صدر مملکت نے چند روز قبل گورننس آرڈر2018 کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی تجویز پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو گورنر بنانے کی سمری منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 'سید مہدی شاہ اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے'

اس سے قبل سید مہدی شاہ 2009 سے پانچ سال کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے 2015 کے بعد 2020 کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا مگر انہیں دونوں بار شکست ہوئی۔

2015 کے انتخابات میں پارٹی کی شکست پر مہدی شاہ کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔

۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے بیان پر اسرائیل، جرمنی میں ہنگامہ

’ہُلک‘ کے بعد اس کی کزن ’شی ہُلک‘ کے چرچے

فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق