پاکستان

قومی بچت میں شریعت سے مطابقت رکھنے والی 2 اسیکمز متعارف

ایس آئی ایس اے پر منافع کی شرح 13 .50فیصد ہوگی جبکہ ایس آئی ٹی اے پر مختلف مدت کے لیے 12.60 فیصد اور 13.28 فیصد منافع ملے گا۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) آئندہ ماہ سے شریعت سے مطابقت رکھنے والی دو بچت اسکیمیں، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) شروع کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل ڈائریکٹوریٹ نے رفاہ نیشنل سیونگز (آر این ایس) کے نام سے ایک اسلامی ونڈو قائم کی ہے جس کا کردار سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ رولز 2019 کے تحت شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے مختلف مواقع فراہم کرنا ہے۔

ان قوانین کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور یہ اسکیمیں قومی بچت کے تمام مراکز پر دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی اسکیموں کے منافع پر ٹیکس بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا

اسکیموں اور آپریشنز کی شرعی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے معروف اسکالرز پر مشتمل ایک نگراں بورڈ مقرر کیا گیا ہے۔

سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی کوئی مقررہ مدت نہیں ہوگی البتہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ ایک، تین، پانچ اور دس سال کی 4 مختلف مدتوں پر مشتمل ہوگا جس میں ابتدائی طور پر تین اور پانچ سالہ مدت کی پیشکش کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم پر منافع کی متوقع شرح 13.50 فیصد ہوگی جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم پر 5 اور 3 سال کی مدت کے لیے بالترتیب 12.60 فیصد اور 13.28 فیصد منافع ملے گا۔

مزید پڑھیں: تمام بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت کی کہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ ایک لامحدود مدت کے لیے کھولا جائے گا اور اس وقت تک اصل رقم اور منافع کی ادائیگی کے لیے درست رہے گا جب تک کہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ سے منسلک نہیں ہوجاتا یا رجسٹرڈ ہولڈر کی جانب سے سرمایہ کاری کو نقد یا نکال نہیں لیا جاتا ہے۔

کراچی میں موسم بہتر ہونے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کو اذیت کا سامنا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 6 مسلح نوجوانوں کا پولیس اہلکار پر تشدد

خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم کے شعبوں کی ترقی میں مدد فراہم کر رہے ہیں، امریکی سفیر