صحت

قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کےدرجنوں طبی فوائد ہیں، تحقیق

قدرتی، شفاف، خوبصورت اور پر فضا پر وقت گزارنے والے افراد کو 277 طریقوں سے فوائد ہوتے ہیں، تحقیق

جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے والے افراد کو 300 کے قریب جسمانی، ذہنی اور سماجی فوائد ہوتے ہیں، ان کے خیالوں کی اڑان بھی بہتر ہوتی ہے۔

تحقیقی جریدے ’سائنس‘ میں شائع تحقیق کے مطابق جاپان کے ماہرین کی جانب سے دنیا کے 62 ممالک میں کی جانے والی 301 تحقیقات کا مطالعہ کرکے اس میں بتائے گئے فواہد کی فہرست بنائی۔

ماہرین کی جانب سے مطالعے کے دوران تحقیقات میں بتائے گئے ان فوائد کی فہرست بنائی گئی، جنہیں 62 ممالک کے ماہرین نے بتایا تھا اور ایک جیسے ہی فوائد کو ایک فائدے کے طور پر لکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق پہلے کی جانے والی تمام تحقیقات میں بتائے گئے فوائد کم ہیں، درحقیقت قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کے فوائد بہت سارے ہیں، جن میں بعض سماجی فوائد بھی شامل ہیں۔

ماہرین نے قدرتی نظاروں کی تشریح نہیں کی، تاہم بتایا گیا کہ پرفضا، خوبصورت اور ہرے بھرے مقامات، ایک سے دوسرے شہر تک سفر کرنا، مختلف مقامات کا سفر کرنا، سیر و تفریح، پارکس، کھلے میدان، سمندر، ندیوں، پہاڑوں اور آبشاروں کے مقامات پر وقت گزارنے کے کئی فوائد ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسین مناظر پر ایک نظر

ماہرین کے مطابق مجموعی طور پر 301 تحقیقات میں 277 ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جن سے لوگوں کو درجنوں فوائد ہوتے ہیں، جو انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت سمیت اس کے سماجی رتبے میں فائدہ مند ہوتے ہیں جب کہ ایسے عمل سے انسان میں تخلیقی صلاحیتوں کا اضافہ بھی ہوتا اور ان میں ہمدردی کے جذبات بھی بڑھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق قدرتی، شفاف، خوبصورت اور پر فضا پر وقت گزارنے والے افراد میں جذباتی لگاؤ میں بہتری آتی ہے، وہ زیادہ ہمدرد بن جاتے ہیں، ان میں صفائی اور صحت سے متعلق شعور بیدار ہوتا ہے، وہ سماج اور وقت کی اہمیت کو بہتر سمجھنے لگتے ہیں، ان کا ذہن مسائل کو مختلف نظریے دیکھتا اور حل تلاش کرنے لگتا ہے۔

قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے کی پہلے کی جانے والی تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ سیر و سیاحت، سبز علاقوں کو دیکھنے کے مشغلے انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اب ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس سے لوگوں کے سماجی رتبے میں بھی اضافہ ہوتا ہے لوگ ایسے افراد کو اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان میں نفاست کا بھی اضافہ ہوتا ہے۔

آپ کی آنکھوں اور ذہن میں گندگی ہے، ایشل فیاض کا مداح کو جواب

شائقین فاطمہ جناح کے کردار کے لیے سجل علی کے انتخاب سے ناخوش

سکینہ سموں کی فلم ’انتظار‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان