پاکستان

کراچی: سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صوبے میں 6 سے 12محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں 6 سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت 6 سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ سندھ میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

صوبائی سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا اور پابندی 10 اگست تک برقرار رہے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔

یومِ استحصال کشمیر: پاکستان کا کشمیریوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، حمایت جاری رکھنے کا عزم

خوابوں کو تعبیر ملتے دیکھنا حیرت انگیز احساس ہے، نوح دستگیر بٹ

سجل علی ’مادر ملت‘ فاطمہ جناح بننے کو تیار