دنیا

ایران: سیلاب سے 69 افراد جاں بحق ، 39 زخمی

اصفہان کی تنظیم نظم و نسق کے مطابق سیلاب سے 4 ہزار ہیکٹر زرعی زمین، 50 ہیکٹر باغات، 30 مویشی پالنے والے یونٹ متاثر ہوئے۔

ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 69 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے جبکہ 45 افراد لاپتا ہیں۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن (این ڈی ایم او) کے نائب سربراہ نجاد جہانی نے بتایا کہ ایران میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 69 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے جبکہ 45 شہری لاپتا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 6، زخمیوں میں سے 3 اور لاپتا ہونے والوں میں سے 3 افراد کا تعلق عراق سے ہے جبکہ انہوں نے اموات میں مزید اضافے کے خدشے کا ظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی، مزید 19 افراد جاں بحق

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر پیر حسین نے کہا کہ 24 صوبوں کے 661 علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ تہران کی کاؤنٹی فیروزکوہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے بند سڑکیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

اصفہان کی تنظیم نظم و نسق کے ڈائریکٹر جنرل منصور نے بتایا کہ سیلاب سے صوبہ اصفہان کی 18 کاؤنٹیز میں28.12 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 4 ہزار ہیکٹر زرعی زمین، 50 ہیکٹر باغات، 30 مویشی پالنے والے یونٹ اور 10 فش فارمنگ یونٹ متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب، ڈوبتے بچوں کی تصاویر نے دل دہلادیے

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں شدید بارشوں سے 98 کلومیٹر سڑکوں اور 61 عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

قومی اسمبلی: دوران تحویل تشدد و ہلاکت سے تحفظ کا بل 2022 کثرت رائے سے منظور

بھارت میں ’منکی پاکس‘ سے پہلی موت، دنیا بھر میں کیسز 22 ہزار سے متجاوز

ایٹم بم تیار کرنے کی تکنیکی صلاحیت ہے لیکن بنانے کا ارادہ نہیں، ایران