کھیل

کامن ویلتھ گیمز، ویمنز ٹی 20 کرکٹ، بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سمتری مندھانہ نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں روایتی حریف بھارت نے اہم میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ندا ڈار کی جگہ کائنات امتیاز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، ہاکی ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے ہرا دیا

‘اے پی پی کے مطابق’ برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کی وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، جسے 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

قومی خواتین ٹیم مقررہ 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، منیبہ علی 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

کوئی بھی کھلاڑی بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

اور عالیہ ریاض 18، کپتان بسمہ معروف 17، ارم جاوید صفر، عمیمہ سہیل 10، فاطمہ ثناء 8، ڈیانا بیگ صفر، عائشہ نسیم 10، طوبیٰ حسن ایک اور کائنات امتیاز 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

بھارت کی سنیہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2022 کا برمنگھم میں رنگارنگ تقریب سے افتتاح

جواب میں بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنگ بلے باز سمتری مندھانہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر 2 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 3 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

سیلاب سے تباہ حال بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

پیٹرول 3.05 روپے سستا، ڈیزل 8.95 روپے مہنگا کرنے کا اعلان

کراچی: ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق