مسحور کن نظاروں اور متنوع تجربات سے مالا مال دبئی

بے شک دبئی حیران کردینے والا شہر ہے اور اس بات پر یقین کرنے کے لیے اسے دیکھنا ضروری ہے۔

اگر دنیا میں کوئی ایسا مقام ہے جو بہت تیزی سے مقبول ترین سیاحتی اور تفریحی مقام بن رہا ہے تو بلاشبہ وہ مقام دبئی ہی ہے۔ مجموعی طور پر بھی امارت فن اور فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

دبئی ماضی میں کبھی ماہی گیروں کا ایک گاؤں تھا جس کی آبادی ایک ہزار نفوس سے بھی کم تھی لیکن آج یہ ایک متنوع عالمی سیاحتی مرکز بن چکا ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک بنجر ریگستان کچھ ہی دہائیوں میں کسی ایسی جگہ میں کیسے تبدیل ہوسکتا ہے کہ جو تعیش، جدت اور ترقی کا دوسرا نام بن گئی ہو۔

دبئی بہترین اور اعلیٰ ترین چیزوں کا نام ہے۔ دنیا کی سب سے اونچی عمارت (برج خلیفہ) ہو یا سب سے بڑا شاپنگ مال (دبئی مال)، سب سے بڑا ایکیورئیم (دبئی ایکیورئیمز) ہو یا کچھ اور دبئی میں یہ سب موجود ہے۔ ان تمام چیزوں کے علاوہ ایک چیز ایسی ہے جو دبئی کو منفرد بناتی ہے اور وہ یہ کہ آپ کا تعلق دنیا کے کسی بھی کونے سے کیوں نہ ہو اس شہر میں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزانہ ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

آپ کو اخراجات کے حوالے سے بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرچہ دبئی کا شمار دنیا کے مہنگے شہروں میں ہوتا ہے لیکن دبئی میں آپ اپنے بجٹ کے مطابق ہوٹل تلاش کرسکتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دبئی کے اطراف میں ایسے کئی ہوٹل موجود ہیں جو آپ کے بجٹ میں بہترین رہائش فراہم کرسکتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ یہ دبئی جانے کا بہترین وقت ہے کیونکہ اس وقت دبئی کے پوش ہوٹل ایک خصوصی پیکج پیش کررہے ہیں جس کے تحت ہوٹل میں 5 راتیں قیام کرنے والے مہمانوں کو صرف 3 رات قیام کا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ ان ہوٹلوں میں جم، سوئمنگ پول، اسپا، اور انواع و اقسام کے کھانوں سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں اور ساتھ ہی ان ہوٹلوں میں قیام کے دوران آپ دلفریب نظاروں سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ صبح سویرے اٹھ کر دبئی کے سنہری ریت والے ساحل کو دیکھنا چاہیں تو آپ بلیو واٹرز دبی میں سیزرز پیلس میں قیام کرسکتے ہیں۔ یہ ایک پرتعیش ہوٹل ہے جو خوبصورت بلیو واٹرز آئی لینڈ پر واقع ہے۔ اس ریزارٹ میں دبئی کے کچھ بہترین ریستورانوں میں عالمی معیار کے پکوان نوش کیے جاسکتے ہیں۔ ان ریستورانوں میں مشہور شیف گورڈن رمسے کا ہیلز کچن بھی شامل ہے۔

آپ امواج روتانا میں بھی قیام کرسکتے ہیں جوکہ جمیرہ بیچ ریزیڈنس کے معروف تفریحی اور کاروباری مقام دی واک پر واقع ہے۔ اس فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرنے والے مہمانوں کو جمیرہ بیچ اور بیچ مال تک فوری رسائی بھی حاصل ہوتی ہے، بیچ مال میں بچوں کے لیے واٹر پارک بھی موجود ہے۔ یہاں مال آف ایمیڑیٹس اور دبئی مرینا کے علاوہ بھی تفریح کے کئی ذرائع اور دکانیں موجود ہیں۔

آپ جے اے اوشن ویو اور جے اے دی ریزارٹ میں بھی قیام کرسکتے ہیں۔ یہ دبئی کے دلکش ساحل کے ساتھ واقع ہے اور یہاں ٹینس کورٹس، عالمی معیار کے گولف کورس، جیٹ اسکینگ، ونڈ سرفنگ اور بنانا بوٹنگ جیسی سہولیات بھی دستیاب ہی۔ ان میں سے اکثر ہوٹلوں میں مفت بوفے ناشتہ اور نجی ساحل تک رسائی کی سہولت بھی موجود ہے۔ ان ہوٹلوں کے کمروں سے آپ پرسکون سمندر کے محصور کن نظاروں سے مستفید ہوسکتے ہیں اور نو تعمیر شدہ عین دبئی کے گرد چکر لگاتی پر تعیش کشتیوں کو دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ساحلوں کی جگہ تھیم پارکوں کے دل دادہ ہیں تو دبئی تھیم پارک اینڈ ریزورٹس میں واقع لاپیتا ہوٹل آپ ہی کے لیے ہے۔

ریزورٹ طرز کے لاپیتا ہوٹل میں بہترین قیام کے لیے زبردست طعام سے لے کر پرسکون الفریسکو چھتوں تک کئی چیزیں موجود ہیں۔ یہاں آپ لیگو لینڈ واٹر پارک دبئی کے علاوہ 3 عالمی معیار کے تھیم پارکوں یعنی موشن گیٹ دبئی، بولی وڈ پارکس دبئی اور لیگو لینڈ دبئی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ کچھ شرائط کو پورا کرنے کے بعد سیاح اپنے قیام کے دوران ان تمام پارکوں تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب اگر آپ شہری زندگی کی تیز رفتاری اور رونق پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے شیخ زید روڈ پر کئی ہوٹل موجود ہیں۔ ان ہوٹلوں سے آپ اس ہمیشہ مصروف رہنے والی سڑک، اس پر فراٹے بھرتی قیمتی گاڑیوں اور دبئی کی فلک بوس عمارتوں کے نظارے کرسکتے ہیں۔ روز ریحان بائے روتانا کا شمار بھی انہی ہوٹلوں میں ہوتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بھی ہے۔

ریحان ہوٹلس اینڈ ریزارٹز کا یہ ہوٹل دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر سے 3 منٹ کے فاصلے پر اور فنانشل سینٹر میٹرو اسٹیشن سے کچھ قدم کی دوری پر ہے۔ یہ دی دبئی مال کے قریب واقع ہے اور یہاں سے برج خلیفہ سمیت پورے دبئی کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ یہاں سے دو ٹرین اسٹیشن دُور حال ہی تعمیر ہونے والا میوزئیم آف فیوچر واقع ہے جس نے مقامی باشندوں اور سیاحوں سب ہی کو متوجہ کیا ہے۔

دبئی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ جس حد تک امارت تاریخ بنانے پر یقین رکھتی ہے اسی قدر تاریخ کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کو بھی سمجھتی ہے۔ دبئی کے اولڈ ٹاؤن میں ایسی کئی چیزیں موجود ہیں جو اس خطے کے قابل فخر ماضی پر روشنی ڈالتی ہیں۔

ان میں سرفہرست السیف دبئی ہے۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو دبئی کے قابل فخر ماضی اور روشن مستقبل کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ اگر آپ ھیات پلیس دبئی کے کسی بھی ہوٹل میں مقیم ہیں جو بنی یاس اسکوائر اور وصل ڈسٹرکٹ میں واقع ہیں تو آپ وہاں سے اپنا سفر شروع کرکے باآسانی روایتی بازاروں مثلاً سونے اور مصالحہ جات کے بازار کی سیر کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی آپ یہاں سے اتحاد میوزیئم اور ال سیف میں شہر کے ماضی کو دیکھ دیکھ سکتے ہیں۔

ایک بار رہائش حاصل کرلی جائے تو پھر آپ کو یہاں دیگر چیزوں کے حوالے سے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں آپ کو مشغول رکھنے کے لیے کئی چیزیں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر یہاں ڈیزرٹ سفاری جیسا آف روڈ ایڈونچر پک ینڈ ڈراپ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے۔ لا میر دبئی اور لگونا واٹر پارکس کی سلائیڈز، رافٹ رائڈز اور سرفنگ آپ کی پوری فیملی کے لیے تفریح کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ آگر آپ پرفارمنگ آرٹس کے دیوانے ہیں تو آپ کو ڈاؤن ٹاؤن کے قلب میں واقع دبئی اوپیرا ضرور جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ تمام آپ ان تمام مقامات کت دبئی میٹرو کے ذریعے باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔

اگر آپ شاپنگ کا بہترین تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دبئی مال کا رخ ضرور کریں۔ دبئی مال میں دنیا بھر کے چوٹی کے برانڈز کو دیکھنے کے بعد آپ غروب آفتاب کے وقت باہر نکل کر محسور کن واٹر شو دیکھ سکتے ہیں جس کے پس منظر میں برج خلیفہ اپنے پورے جاہ و جلال کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دبئی میں سیاح سب سے زیادہ جن مقامات کا رک کرتے ہیں ان میں سے کچھ دبئی مال سے بھی قابل رسائی ہیں۔ ان مقامات میں برج خلیفہ پر دی ٹاپ، انڈر واٹر زو اینڈ ایکیوریئم اور دبئی فاؤنٹینز شامل ہیں۔

دبئی میں گزارا گیا ہر دن متنوع تجربات سے بھرپور ہوسکتا ہے، بے شک دبئی حیران کردینے والا شہر ہے اور اس بات پر یقین کرنے کے لیے اسے دیکھنا ضروری ہے۔


یہ مواد visitdubai.com کا بامعاوضہ اشتہار ہے جس کے مواد سے ڈان کا متفق ہونا ضروری نہیں۔