لائف اسٹائل

ہمایوں سعید کا اس عمر میں رومانوی ہیرو بننا اچھا نہیں لگتا، نور بخاری

ہمایوں سعید باصلاحیت اداکار ہیں اور وہ رومانوی کرداروں کے علاوہ بھی بہت سارے کردار ادا کر سکتے ہیں، اداکارہ

ماضی کی مقبول اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کو اب کچھ میچوئر کردار ادا کرنے چاہئیے، ان کا اس عمر میں رومانوی ہیرو بننا ہضم نہیں ہوتا۔

نور بخاری نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہوں نے ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور گوہر رشید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ دیکھی۔

انہوں نے سینما کے ٹکٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرنے سمیت فلم دیکھنے کے دوران ہمایوں سعید کی بنائی گئی رومانوی مناظر کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

نور بخاری نے ہمایوں سعید کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم ساز ندیم بیگ کی تعریفیں کیں، ساتھ ہی انہوں نے عکسبندی اور اداکاروں کے انتخاب کو بھی سراہا۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے فلم کی کہانی کو گھسی پٹی اور بیکار کہانی قرار دیا اور لکھا کہ ہمایوں سعید جس عمر میں ہیں اس میں پیار نہیں ہوتا۔

انہوں نے ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی کہانی کو بہت ہی کمزور قرار دیتے ہوئے ہمایوں سعید کو تجویز دی کہ وہ اب میچوئر کردار ادا کریں، ان کا رومانوی ہیرو بننا اب ہضم نہیں ہوتا۔

ایک اور اسٹوری مین انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے محبت اور عزت کا پیغام لکھتے ہوئے لکھا کہ وہ باصلاحیت اداکار ہیں اور وہ رومانوی کرداروں کے علاوہ بھی بہت سارے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے آخر میں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ انہیں فلم پسند آئی۔

’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو عید الاضحٰی پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہیں رومانوی ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں۔

فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچھی کمائی کی اور اس نے بزنس میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش کی رومانوی کہانی

انتظار ختم، ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو بھی عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان

‘لندن نہیں جاؤں گا’ نے ‘قائد اعظم زندہ باد’ کو پیچھے چھوڑ دیا