پاکستان

نیپرا نے بجلی 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق 'کے الیکٹرک' اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین پر ہوگا۔
|

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دو روز قبل رواں ماہ سے 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کا بنیادی ٹیرف7 روپے91 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین سے 155 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی تیاری

نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق 'کے الیکٹرک' اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین پر ہوگا۔

وفاقی حکومت نے بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 3 مراحل میں بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا یہ اضافہ جولائی، اگست/ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہوگا جبکہ لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر یہ اضافہ لاگو نہیں ہوگا، اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری

واضح رہے کہ بجلی صارفین کے لیے تقریباً روزانہ ہی بری خبریں سامنے آرہی ہیں اور ایسی ہی ایک بری خبر یہ ہے کہ 'کے الیکٹرک' اور سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بالترتیب 11 روپے 4 پیسے اور 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافی چارجز کے ذریعے جون میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 155 ارب روپے اضافی صارفین کی جیبوں سے نکالنے کی درخواست دی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں ماہ سے 3 مراحل میں ملک بھر میں اوسط بیس ٹیرف میں تقریباً 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی ہدایت پر سماعت مکمل کی تھی۔

دوسری جانب حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر میں بیس ٹیرف میں ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی تھی۔

امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا بگ بیش لیگ میں ٹیموں کی نجکاری کا مطالبہ

مکمل الیکٹرک یا ہائبرڈ، پاکستان میں کونسی گاڑی بہتر ہے؟