پاکستان

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں برتری کے بعد شفاف انتخابات کا مطالبہ

آگے بڑھنے کا واحد راستہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں، کوئی اور راستہ سیاسی غیریقینی اور مزید معاشی افراتفری کا باعث بنے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح برتری کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ دہرایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پنجاب میں کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا نہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو شکست دینے بلکہ پوری ریاستی مشینری، خاص طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور مکمل طور پر الیکشن کمیشن کی جانب دار کے باوجود کامیابی پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات کے غیرحمتی، غیرسرکاری نتائج، پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے تمام اتحادیوں پاکستان مسلم لیگ (ق)، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'یہاں سے آگے بڑھنے کا واحد راستہ قابل بھروسہ الیکشن کمیشن کے تحت صاف اور شفاف انتخابات ہیں'۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 'کوئی اور راستہ انتہائی سیاسی غیریقینی اور مزید معاشی افراتفری کا باعث بنے گا'۔

اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو 18 نشستوں پر برتری حاصل ہے تاہم بہاولپور اور لاہور میں ہمی برتری حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جماعت کا بیانیہ عام آدمی تک پہنچایا اور یہی فرق تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات ہی واحد حل ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ملک احمد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شکست تسلیم کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی طرح تمام بڑی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کو آگے بڑھنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

یو اے ای نے جمال خاشقجی کے امریکی وکیل کو منی لانڈرنگ الزامات میں گرفتار کر لیا

بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کا ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی: کئی علاقوں میں تیز بارش، مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق