پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم نے کشمیر کے تنازع پر ایران خاص طور پر ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مستقل حمایت کو سراہا.

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر تہران اور سپریم لیڈر کی پاکستان کی 'مستقل حمایت' کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تجارت، توانائی، بجلی اور عوامی روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

وزیر اعظم نے تجارت، توانائی، بجلی اور عوام سے عوام کے رابطے سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے 'مضبوط عزم' کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ روزگار کو آسان بنانے کے لیے سرحدی علاقے میں بارڈر اسٹیننس مارکیٹس جلد فعال ہوجائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان میں جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے بروقت مدد اور آئی ایل 76 طیارہ پاکستان کو دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھٰیں: عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں، این سی او سی

انہوں نے ہر سال زائرین کے دورے کی سہولت کے لیے ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے عوام کے درمیان تبادلوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کشمیر کے تنازع پر ایران خاص طور پر ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مستقل حمایت کو سراہا۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عید کی مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے خاص طور پر مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی میں ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے اعلی سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی صدر کوپاکستان کے دورہ کی دعوت دی جبکہ ایرانی صدر نے بھی وزیراعظم کو جلد ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی کے تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں، وزیراعظم

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے ابراہیم رئیسی کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ایرانی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو میں مزید کہا کہ 'تہران-اسلام آباد تعلقات کی موجودہ سطح دونوں ممالک کی متنوع صلاحیتوں کے تناسب سے نہیں ہے' اور یہ کہ 'ایران دو طرفہ تعلقات بالخصوص توانائی اور زرعی شعبوں میں توسیع کے لیے تیار ہے'۔

ایرانی صدر نے کہا کہ 'اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا باقاعدہ انعقاد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گا، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔'

دنیا کے مختلف حصوں میں عید الاضحیٰ کے رنگ

احسن اقبال کےخلاف 'ہلڑ بازی' کرنے والی فیملی نے معافی مانگ لی

لمپی اسکن بیماری کےخلاف ویکسین کی تیاری میں سندھ کی بڑی کامیابی