دنیا

بھارت: مہاراشٹرا میں افغانستان کے روحانی پیشوا 'صوفی بابا' قتل

'صوفی بابا' کے نام سے مشہور خواجہ سید چشتی کو ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور قتل کیا گیا جہاں وہ کئی برسوں سے مقیم تھے، رپورٹ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مسلمان روحانی پیشوا 'صوفی بابا' کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

بھارت کی نیوز ویب سائٹ 'این ڈی ٹی وی' کے مطابق 'صوفی بابا' کے نام سے مشہور خواجہ سید چشتی کو ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور قتل کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ان کے سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاتل ان کی ایس یو وی بھی لے کر فرار ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ ان کا ڈرائیور مرکزی ملزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 2021 میں 6 صحافی قتل اور 108 پر حملے کیے گئے

پولیس نے بتایا کہ سید چشتی ایولہ ضلع میں کئی برسوں سے مقیم تھا جبکہ قتل کے مذہبی مقاصد کا امکان مسترد کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسر سچن پٹیل نے کہا کہ عینی شاہدین نے سید چشتی کے ڈرائیور پر الزام لگایا ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ قتل کا محرک ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، سید چشتی کے قتل کی وجہ ایک پلاٹ کا تنازع بھی ہو سکتا ہے جو انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے حاصل کیا تھا کیونکہ افغان شہری ہونے کی وجہ سے بھارت میں وہ زمین نہیں خرید سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت : سدھو موسے والا کے قتل کے شبے میں 3 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی یہ وردات ایولہ کے قریب ایم آئی ڈی سی صنعتی زون کے قریب کھلے میدان میں رونما ہوئی۔

امبر ہرڈ نے ہارے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

ہمیں کہا جارہا ہے چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو جیلوں میں ڈالا جائے گا، عمران خان

فلم ‘چکر’ کو عید الاضحیٰ پر یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان