لائف اسٹائل

’سنگ ماہ‘ کے اختتام سے شائقین ناخوش

’سنگ ماہ‘ کا آغاز جنوری 2022 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی قسط کو سینماؤں میں دکھایا گیا تھا۔

رواں برس کے آغاز میں شروع ہونے والے عاطف اسلم کے پہلے ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کی آخری قسط پر شائقین ںاخوش دکھائی دے رہے ہیں اور کوئی ناقدین نے ڈرامے کے اختتام کو ’رام لیلا‘ فلم قرار دیا۔

’سنگ ماہ‘ کا آغاز جنوری 2022 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی قسط کو سینماؤں میں دکھایا گیا تھا۔

اتوار تین جولائی کو اس کی آخری 26 ویں قسط نشر ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے قبائلی علاقہ جات میں رائج رسم ’غگ‘ کے خاتمے پر ہونے والے جرگے کو دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنگ ماہ‘ سینماؤں میں پیش

اگرچہ ڈرامے کا اختتام غلط رسم ’غگ‘ کے خاتمے پر ہوا لیکن اس میں نعمان اعجاز اور سامعیہ ممتاز کی خودکشی دکھائے جانے پر شائقین ناخوش دکھائی دیے اور لوگوں نے اس سے مایوس دکھائی دیے۔

ڈرامے کے اختتام پر نعمان اعجاز اور سامعہ ممتاز نے اس لیے خودکشی کی، کیوں کہ ماضی میں ہلمند یعنی عاطف اسلم کے والد نے ’غگ‘ کی رسم کرکے سامعہ ممتاز سے شادی کی تھی، جسے بعد ازاں سامعہ ممتاز نے قتل کرکے نعمان اعجاز سے شادی کی تھی۔

اسی قتل کے فیصلے کی وجہ سے ہی نعمان اعجاز اور سامعہ ممتاز نے خودکشی کی تھی، کیوں کہ درحقیقت سامعہ ممتاز نے نہیں بلکہ نعمان اعجاز نے ماضی میں ہلمند یعنی عاطف اسلم کے والد کو قتل کرکے ان کی والدہ سے شادی کرلی تھی۔

جرگے نے نعمان اعجاز کے بجائے سامعہ ممتاز کو مجرم قرار دیا تھا، جس وجہ سے انہوں نے مل کر خودکشی کرلی اور شائقین نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر صارفین نے ڈرامے کی آخری قسط پر تبصرے کرتے ہوئے ’سنگ ماہ‘ کے اختتام کو مایوس کن قرار دیا اور لکھا کہ ڈرامے کا آغاز تو ’ہیلمٹ کی طرح کیا گیا مگر اس کا اختتام رام لیلا‘ کی طرح کیا گیا۔

بہت سارے لوگوں نے لکھا کہ آخری قسط میں ’غگ‘ کی رسم کو ختم کرنے کا اچھا طریقہ اختیار کیا گیا مگر نعمان اعجاز اور سامعہ ممتاز کی خودکشی نے مزہ خراب کردیا۔

زیادہ تر لوگوں نے نعمان اعجاز اور سامعہ ممتاز کی محبت کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ انہیں خودکشی نہیں کروانی چاہیے تھی۔

بعض لوگ ڈرامے کی آخری قسط میں ہلمند یعنی عاطف اسلم اور کبریٰ خان کو اپنی اپنی منزل پر پہنچنے پر بھی خوش دکھائی دیے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید سمیت میکال ذوالفقار بھی شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی تھیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ’سنگ مر مر‘ کی ہدایات بھی دی تھیں۔’سنگ ماہ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'سنگِ مر مر' کا سیکوئل تھا۔

’سنگ ماہ‘ کی پہلی قسط 7 جنوری کو سینماؤں میں دکھانے کا اعلان

'سنگ مرمر' کے سیکوئل سے عاطف اسلم کی ڈراموں میں انٹری

’سنگ ماہ‘ کے ٹیزر نے شائقین کے دل جیت لیے