ملٹی میڈیا

افغانستان میں بدترین زلزلے سے نقصانات

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران آنے والا سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔

افغانستان کے جنوب مشرقی شہر خوست کے قریب آنے والے زلزلے میں اب تک ایک ہزار افراد ہلاک اور سیکڑوں سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان میڈیا پر چلے والی تصاویر میں گھروں کو ملبے کا ڈھیر اور لاشوں کو کمبل میں لپٹے زمین پر رکھا دیکھا جا سکتا ہے جہاں یہ افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران آنے والا سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے نے پاکستان اور افغانستان کے گنجان آبادی والے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔