دنیا

اسرائیلی طیاروں کا حماس کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیلی طیارے نے حماس کے ہتھیاروں کی تیاری کے مقام اور حماس کی مزید 3 فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں اسلامی تحریک کے زیر انتظام فلسطینی انکلیو سے راکٹ فائر کیے گئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’ کچھ وقت قبل راکٹ حملے کے جواب میں (اسرائیلی فوجی) طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا‘۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق

انہوں نے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے ’جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی شہریوں کی طرف راکٹ داغے جانے کے بعد کیے گئے‘ حماس کے منصوبے کو اسرائیل کے فضائی دفاع نے روک دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے حماس کی ایک فوجی چوکی کے اندر واقع ہتھیاروں کی تیاری کے مقام اور حماس کی مزید 3 فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

حملوں کے بعد شعلے فضا میں اڑتے ہوئے دیکھے گئے، جس سے علاقے میں گہرا دھواں پھیل گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق

حماس کے ترجمان حازم قسیم نے 3 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد کہا کہ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں فضائی حملے ’یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر جارحیت میں اضافے کے مانند ہیں‘۔

حازم قسیم نے ہفتہ کے فضائی حملوں میں کوئی جانی نقصان سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔

سائیکل چلانے کے دوران توازن برقرار رکھنے میں ناکامی، امریکی صدر زمین پر گر گئے

وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا صحت کارڈ اسکیم میں فاٹا کو شامل کرنے کی خواہاں

واٹس ایپ نے پرائیویسی کے نئے فیچرز متعارف کرادیے