پاکستان

سپریم کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

گزشتہ چار ماہ کے دوران زیر التوا مقدمات میں ایک ہزار 182 کی کمی آئی ہے، ترجمان سپریم کورٹ
|

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عوام کو بڑے پیمانے پر انصاف کی فراہمی کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں بھی بھرپور کام ہوگا۔

ترجمان کا پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں 3 بینچز سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹری کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

ترجمان عدالت عظمیٰ کے مطابق 13 اور 14 جون کے لیے 2 لارجر بینچ بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئینی بحران کے دوران سپریم کورٹ کی مداخلت کی مختصر تاریخ

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات میں اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران زیر التوا مقدمات میں ایک ہزار 182 کی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پیکا کے سیکشن 20 پر وضاحت طلب کرلی

مزید بتایا گیا کہ 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے، اس طرح زیر التوا مقدمات مزید کم ہو کر 385 رہ گئے۔

وزیر خارجہ کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ، بھارت میں اسلاموفوبیا پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی، پی ایم ایل (ن) کے ایک دوسرے پر زیادہ غیر ملکی قرضے لینے کے الزامات

پاکستان، چین کی مسلح افواج کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا عزم