سائنس و ٹیکنالوجی

موٹرولا نے خاموشی سے دو مڈ رینج فون متعارف کرادیے

’جی‘ سیریز کے دونوں فونز کو کیمروں اور ساؤنڈ سسٹم کے حوالے سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے خاموشی سے ’جی‘ سیریز کے دو مڈ رینج فون متعارف کرادیے، جنہیں کیمروں اور ساؤنڈ سسٹم کے حوالے سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

موٹرولا نے مڈ رینج کے جی سیریز کے ’موٹو جی 62‘ اور ’موٹو جی 42‘ کو ابتدائی طور پر صرف برازیل میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی انہیں یورپ اور جنوبی ایشیائی مارکیٹس جن میں بھارت اور پاکستان سر فہرست ہیں، وہاں متعارف کرائے گی۔

’موٹو جی 62‘ فائیو کو 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے بیک پر تین کیمرے جب کہ ہول پنچ کے ساتھ ایک سیفلی کیمرا دیا گیا ہے۔

’موٹو جی 62‘ کے فرنٹ پر مین کیمرا 50 میگا جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے، اس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کے کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جب کہ اس بار موبائل کے ساؤنڈ سسٹم کو بھی ڈولبے کی ٹیکنالوجی سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس میں 20 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم جب کہ ایم وائے یو ایس یو آئی کی چپ دی گئی ہے۔

چار جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے حامل اس فون کو دو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے، تاہم کمپنی نے فوری طور پر اس کی دوسرے ممالک کی قیمت متعارف نہیں کرائی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’موٹو جی 62‘ پاکستانی 50 ہزار روپے تک فروخت ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی نے ’موٹو جی 42‘ بھی متعارف کرایا ہے،جس میں 4۔6 انچ کا اسکرین دیا گیا ہے۔

’موٹو جی 42‘ میں بھی بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے، جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔

اس میں بھی 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، تاہم اس میں اسنیپ ڈریگن 680 کی چپ دی گئی ہے اور اس میں بھی اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

’موٹو جی 42‘ کو بھی 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 20 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے اس فون کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فون پاکستانی 44 ہزار روپے تک فروخت ہوگا۔

یورپی یونین کا تمام موبائل فونز کیلئے ایک ہی چارجنگ پورٹ پر اتفاق

اوپو کا ’ایف 21 فائیو جی پرو‘ پاکستان میں پری آرڈر کیلئے پیش

’ٹیکنو‘ نے اسپارک سیریز کا ایک اور سستا فون متعارف کرادیا