لائف اسٹائل

آج کل کے مرد چار بیویاں نہیں سنبھال سکتے، در فشاں

اس وقت فلم کا ٹکٹ 800 روپے تک کا ہے اور پھر پاپ کارن سمیت دیگر اخراجات ملا کر فلم دیکھنا لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجاتی ہے، اداکارہ
Welcome

اداکارہ در فشاں سلیم کا خیال ہے کہ آج کل کے مرد حضرات سے ایک بیوی ہی ٹھیک طرح سے نہیں سنبھالی جاتی، وہ چار بیویوں کو کیسے سنبھالیں گے، وہ چار عورتیں نہیں سنبھال سکتے،

در فشاں سلیم حال ہی میں ’ٹی وی ون‘ کے شو ’دی بگ ایپل‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کب اور کیسے شادی کریں گی؟

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈراموں سے قبل فلم میں اداکاری کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے اس وقت بھی چھوٹی اسکرین کو ترجیح دی تھی اور اب بھی وہ ڈراموں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

انہوں نے بیک وقت بہت ساری فلموں کی نمائش کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ فلم سازوں کو ایک ہی وقت 5 سے 6 فلمیں ریلیز نہیں کرنی چاہئیے، مہنگائی کے اس دور میں لوگ ایک ساتھ فلمیں نہیں دیکھ سکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو تعداد کے بجائے مواد پر توجہ دینی چاہیے، پانچ فلموں کا بجٹ ایک ہی فلم میں لگا کر بہت اچھی فلم بنائیں، جسے لوگ دیکھ کر خوش ہوں۔

در فشاں سلیم کے مطابق اس وقت ایک فلم کا ٹکٹ 800 روپے تک کا ہے اور پھر پاپ کارن سمیت دیگر اخراجات ملا کر فلم دیکھنا لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: در فشاں سلیم کا ہوٹل سے جائے نماز چرانے کا اعتراف

مذکورہ پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی معاشرے میں لڑکیوں کے بوائے فرینڈز نہیں ہوتے، عام طور پر لڑکیاں والدین کی مرضی سے شادی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی لڑکیاں بوائے فرینڈز نہیں رکھتیں، انہیں شادی سے قبل عام طور پر لڑکوں کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں، جس کے بعد ان کی شادی کرادی جاتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں در فشاں سلیم نے کہا کہ وہ بوائے فرینڈز بنانے پر یقین نہیں رکھتیں، ان کے نہ تو افیئرز ہیں اور نہ ہی کبھی ایسا ہوگا، وہ براہ راست شادی کریں گی۔

در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی طرح رومانس کیے بغیر شادی کرلیں۔

مزید پڑھیں: جسمانی نمائش پر مبنی کوئی کردار نہیں کروں گی، در فشاں

جس پر میزبان نے انہیں بتایا کہ کترینہ کیف کے تو بہت سارے ساتھی اداکاروں سے افیئرز رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے وکی کوشل سے شادی کی، اس پر در فشاں نے کہا کہ جس طرح کترینہ کیف نے وکی کوشل سے افیئر چلائے بغیر ہی ان سے شادی کی، وہ بھی اسی طرح شادی کرنا چاہتی ہیں۔

اسی پروگرام میں ایک اور سوال کے جواب میں در فشاں سلیم نے کہا کہ آج کل کے مرد چار بیویاں نہیں سنبھال سکتے اور یہ کہ آج کل کے مرد حضرات کو اتنی شادیاں کرنے کی اجازت نہیں۔

در فشاں سلیم نے کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ آج کل کے مرد ایک سے زائد عورت کو نہیں سنبھال سکتے، ان سے ایک بیوی نہیں سنبھالی جاتی، وہ چار بیویاں کیسے سنبھالیں گے؟

اسی معاملے پر انہوں نے کہا کہ آج کل مہنگائی کا زمانہ ہے، پیٹرول 200 روپے لیٹر تک چلا گیا، اسی لیے مرد چار بیویاں نہیں سنبھال سکتے۔

جعلی ویڈیو کو حقیقی سمجھنے پر کنگنا رناوٹ شہ سرخیوں کی زینت بن گئیں

’پی ٹی وی فلم‘ اور ’پاک فلکس‘ کا افتتاح

ملالہ پاکستانی سپر ہیرو خاتون کردار پر ویب سیریز بنانے پر مارول کی مشکور