پاکستان

اداروں کی تضحیک کا الزام، پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق وال چاکنگ کے ذریعے اعلی عدلیہ اور ملکی حساس ادارے کی کردار کشی کی گئی ہے۔
|

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دیواروں پر جانوروں کی تصاویر بنا کر نیوٹرل لکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں ریاست اور ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے، اشتعال انگیزی پھیلانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں‎۔

ایف آئی آر کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں دیوار پر وال چاکنگ کی گئی ہے، وال چاکنگ میں جانور بنائے گئے اور ایک خاتون کے ہاتھ میں ترازو دکھایا گیا، ترازو کے ایک پلڑے میں پاکستان کا نقشہ اور دوسرے میں ڈالر دکھائے گئے، نقش میں ایک یونیفارم پرسن بھی بنایا گیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ وال چاکنگ کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ اور ملکی حساس ادارے کی کردار کشی کی گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی نشر کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ویڈیو میں وال چاکنگ کے ہمراہ عالمگیر خان اور 4/5 نامعلوم افراد ساتھ ہیں ،اس عمل کا مقصد افسران اور جوانوں میں اشتعال انگیزی، بے یقینی اور مایوسی پھیلانا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علی زیدی نے ٹوئٹ کی تھی کہ پولیس نے آدھی رات کو عالمگیر خان خان کے گھر میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عالمگیرخان کوئی مجرم نہیں، مجرم ڈھونڈنے ہیں تو وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس سے شہرمیں چور ڈاکو پکڑے نہیں جاتے، پولیس صرف شریف لوگوں کو پریشان کرتی ہے

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کی اور کہا کہ امپورٹڈ حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہو چکی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو عوامی نمائندے کے گھر میں داخل ہونا انتہائی شرمناک ہے۔

عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں، نئے تقرر کا جواز نہیں، صدر علوی

سندھ ہائی کورٹ کا سینما مالکان کو مقامی فلموں کیلئے 85 فیصد اسکرینز مختص کرنے کا حکم

جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کی عبوری ضمانت منظور