پاکستان

فرحت اللہ بابر نے حنیف عباسی کے بیان کو ’پرتشدد‘ قرار دے دیا

حنیف عباسی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے جبکہ حکومت ان کے بیان سے خود کو الگ کرے، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس کے دوران ’تشدد‘ کے بیان پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو تشدد پر اکسایا اور اعلان کیا تھا کہ شیخ رشید کی ’وِگ‘ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مسجدِ نبویﷺ واقعے کے وقت راشد شفیق وہاں موجود نہیں تھے، شیخ رشید کا دعویٰ

اپنے ٹوئٹر بیان میں فرحت اللہ بابر نے لکھا کہ ’یہ نفرت، تشدد اور لاقانونیت کو ہوا دینا ہے اور لازمی طور پر اس کی مذمت کرنی چاہیے اور یہ عمل ناقابل قبول ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ حنیف عباسی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حنیف عباسی کے بیان کو خود سے الگ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ 5 شکلیں جہاں بھی جائیں گی، انہیں گندے انڈے پڑیں گے، شیخ رشید

یاد رہے کہ حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا تھا کہ ’شیخ رشید، تم نے گندے انڈے کی بات کی ہے، اب جہاں جاؤ گے تمہیں گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ راشد ویڈیو میں خود اعتراف کر رہا ہے، سب کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’شیخ رشید، تمہاری بی اے کے پرچوں میں بھی تمہاری لکھائی نہیں ہے، اگر منہ بند نہ کیا تو دو دو منٹ کی ویڈیوز آرہی ہیں‘۔

ہماری کوشش ہوگی پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائیں، مفتاح اسمٰعیل

ایک وقت تھا والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے، راحت فتح علی خان

اس عید پر زندگی کو بچپن کی سرخ عینک لگا کر دیکھیں