پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں شیئر کیں، اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے ساتھ عید منائی اور نماز عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پرامن پاکستان کے لیے تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے ڈونگی سیکٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مغربی حکام ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے مایوسی کا شکار

مسلسل تیسرے سال بھی بولی وڈ خانز کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

روسی، بیلاروسی کھلاڑیوں کی ومبلڈن میں شرکت پر پابندی غیرمنصفانہ ہے، رافیل نڈال