پاکستان

وزیرخزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر، امریکی ناظم الامور کی ملاقات

مفتاح اسمٰعیل نے نئی حکومت کی معاشی پالیسی اور منصوبوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع پید کریں گے۔
|

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل سے اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر اور امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے ملاقات کی اور دوطرفہ معاشی تعلقات مزید بہتر کرنے پر زور دیا گیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹیان ٹرنر سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات قائم ہیں اور تعلقات میں وسعت سے دونوں ممالک کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد، تعاون جاری رکھنے کا عزم

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا جہاں ان کے ساتھ برطانیہ کی ترقیاتی ٹیم کی سربراہ اینابیل گیری بھی تھیں اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرخزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو وسیع تر اقتصادی ایجنڈا اور موجودہ حکومت کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی اور مالیاتی استحکام لانا چاہتی ہے، جس سے معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی بھی ممکن ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کی جانب سے وزیر خز انہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں، جس سے مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے کیے جانے والے تمام معاہدے نبھائیں گے، مفتاح اسمٰعیل

وزیر خزانہ نے معاونت فراہم کرنے پر برطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی ناظم الامور کی وزیرخزانہ سے ملاقات

اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری خزانہ اور سینئر افسران بھی ملاقات میں شرکت کی۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مفتاح اسمٰعیل نے اینجیلا ایگلر کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا طویل، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی ہیں۔

وزیرخزانہ نے معاشی اور مالی استحکام کے عزم کے ساتھ نئی حکومت کا معاشی ایجنڈا اور پالیسیاں بھی اجاگر کیں اور کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، امریکا سے تعلقات میں بہتری کا خواہاں

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور نے مفتاح اسمٰعیل کو وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تعاون کا عزم بھی دہرایا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے امریکی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا اور نئی حکومت کی جانب سے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستان کو اپنا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

انفینکس ہاٹ سیریز کے مزید دو نئے فون پیش کرنے کو تیار

کراچی دھماکے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ