پاکستان

خرم دستگیر وفاقی وزیر پاور ڈویژن، ریاض پیرزادہ انسانی حقوق کے وزیر مقرر

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری ہوگا، ایاز صادق اقتصادی امور، مرتضیٰ جاوید عباسی پارلیمانی امور کے وزیر ہوں گے۔
|

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے مزید 4 وزرا اور ایک وزیر مملکت کو ان کے قلم دان سونپ دیے۔

کابینہ ڈویژن سےجاری نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر کو پاور ڈویژن کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اقتصادی امور، ریاض حسین پیرزادہ کو انسانی حقوق کی وزارت دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارلیمانی امور کا وزیر مقرر کردیا گیا ہے، محمد ہاشم نوتیزائی کو پاور ڈیوژن کا وزیر مملکت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ رولز آف بزنس تھری (4) 1973 کے تحت تفویض کردہ وزارتوں کے نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یاد رہے کہ 19 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں پر مشتمل 37 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا تھا۔

وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 37 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔

کابینہ میں مسلم لیگ(ن) کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 4، ایم کیو ایم کے 2، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک، ایک وفاقی وزیر شامل ہیں۔

وفاقی وزرا

وزرائے مملکت

مشیر

اعظم نذیر تاڑ وزیر قانون، مفتاح اسمٰعیل وزیر خزانہ، رانا ثنااللہ وزیر داخلہ، شاہ زین بگٹی وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات، مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات، طلحہ محمود وزیر سیفران، مولانا اسعد محمود وزیر مواصلات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئی کابینہ کے ارکان سے حلف نہیں لیا تھا اور یہ آئینی فریضہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ادا کیا تھا۔

اس سے قبل 11 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تھا۔

قبل ازیں شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے اور سیکریٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

جس کے بعد ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے چند دنوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

صدر مملکت کی علالت کے باعث چیئرمین صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا تھا۔

معاشی بحران کا شکار سری لنکا کا ’گولڈن ویزا‘ فروخت کرنے کا اعلان

پریانکا چوپڑا کے شوہر کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی، شمعون عباسی

وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ ذاتی خرچ پر کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب