سائنس و ٹیکنالوجی

ویوو کا ’ایکس 80 پرو‘ متعارف

ویوو’ایکس 80 پرو‘ کی اسکرین 7 انچ سے کم دی گئی ہے جب کہ اس کی بیٹری بھی ایکس سیریز کے الٹرا فون سے 200 ایم اے ایچ چھوٹی ہے۔

چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ نے تین بیک اور ایک فرنٹ کیمرا سے لیس ایک سیریز کا ’ایکس 80 پرو‘ فون متعارف کرادیا۔

ویوو نے کے ایکس سیریز کے فونز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور کمپنی نے نئے فون میں اپڈیٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ’ایکس 80 پرو‘ میں متعدد فیچرز بھی دے دیے۔

ویوو’ایکس 80 پرو‘ کی اسکرین 7 انچ سے کم دی گئی ہے جب کہ اس کی بیٹری بھی ایکس سیریز کے الٹرا فون سے 200 ایم اے ایچ چھوٹی ہے۔

’ایکس 80 پرو‘ میں کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو الٹرا اور پورٹریٹ کیمرے باالترتیب 12 میگا پکسل کے ہیں مگر ان کے سینسر مزید بہتر بنائے گئے ہیں۔

نئے فون میں 32 میگا پکسل کا فرنٹ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے سینسر بھی اپگریڈ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویوو کا 7 انچ اسکرین والا نیا فلیگ شپ فون ایکس نوٹ

فاسٹ چارجنگ کے حامل موبائل 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، جسے 80 والٹ کا چارجر سپورٹ کرے گا۔

’ایکس 80 پرو‘ میں 12 جی بی ریم دی گئی ہے جب کہ سپورٹڈ کارڈ کے ساتھ اس کی میموری 512 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

مذکورہ فون کو ابتدائی طور پر چین سمیت بڑے ممالک میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

فوری طور پر اس کی قیمت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں 90 ہزار روپے تک کی قیمت میں فروکٹ کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔

عمران خان کی واضح ہدایت کے بعد اداروں کے خلاف ٹرینڈز میں نمایاں کمی

اسمارٹ فون سے امراض قلب اور چشم سمیت بیماریوں کی تشخیص ممکن

افغان طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگادی