پاکستان

پی آئی اے نے پائلٹس کی تربیت کیلئے جدید اے 320 ائیر بس سمیولیٹر خرید لیا

سمیولیٹرز کی خریداری پی آئی اے کا بہترین اقدام ہے، یہ پاکستان کے تمام پائلٹس کے لیے معاون ثابت ہوگا، ڈائریکٹر اسکائے ونگ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورسز اور ایئر سیفٹی کے لیے جدید وسائل سے لیس ایئر بس اے 320 سیمیولیٹر لے لیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمیولیٹر مقامی ایئر لائنز کے لیے محفوظ تربیت اور لاگت کی بچت کا سبب بنے گا، ادارے کو اپنے پائلٹس کی بیرون ملک تربیت میں خاصی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔

سیون ای ہارس ٹیکنالوجی سے لی گئی اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل سیون ای ایولیوشن ایئر بس اے-320 مکمل فلائٹ سیمیولیٹر ہے جو کراچی میں واقع پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں نصب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کیلئے افغانستان سے اجازت کی منتظر

فی الحال پاکستانی ایئر لائن کی جانب سے 11 اے 320 ائیر بس طیارے استعمال کیے جارہے ہیں، سیمیولیٹر ناصرف پی آئی اے کے اپنے پائلٹس کے لیے مستفید ہوگا، بلکہ ایئر بلیو اور ایئر سیال جیسی ایئرلائنز بھی اس سے استفادہ کر سکیں گی۔

پاکستان میں اے320 کے 670 پائلٹس ہیں۔

اسکائی ونگ کے ڈائریکٹر اور ماہر ایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ سمیولیٹرز کی خریداری ’ پی آئی اے کا بہترین اقدام ہے، یہ پاکستان کے تمام پائلٹس کے لیے ایئر بس اے 320 کی پرواز بھرنے میں معاون ثابت ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایئربس اے 320 کے پائلٹس کو ہر 6 ماہ بعد چار گھنٹے کی سیمیولیٹر ٹریننگ حاصل کرنی چاہیے، اب سوال یہ ہے کہ کیا ایک سمیولیٹر سیکڑوں پائلٹس کے لیے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے حاصل کردہ 2 'ایئربس اے 320' میں سے پہلا اسلام آباد پہنچ گیا

عمران اسلم نے کہا کہ ایک پائلٹس کو سمیولیٹر کی تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجنے میں تقریباً 400 سے 500 ڈالرز خرچ ہوتے ہیں، جبکہ انسٹرکٹر کی فیس اور دیگر اخراجات الگ ہیں، تمام تر اخراجات ایئر لائن کی جانب سے اٹھائےجاتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت ابتدائی ایام میں طیارے بنانے والی کمپنی اپنے صارفین کو کم قیمت میں سمیولیٹر فراہم کرے گی، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس طرح کے انتظامات پر مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان: افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں فائرنگ، تین فوجی شہید

یروشلم: جھڑپوں کے باوجود ڈیڑھ لاکھ افراد کی نمازِ جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

اسمارٹ فون سے امراض قلب اور چشم سمیت بیماریوں کی تشخیص ممکن