پاکستان

’معاشی دہشت گردوں‘ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے گا، وزیر داخلہ

معاشی دہشت گرد قوم کے مجرم ہیں اور انہیں ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ ​​حکومت پر ملکی معیشت کی تباہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’معاشی دہشت گردوں‘ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ’نو فلائی لسٹ‘ کو دوبارہ مرتب کیا جائے گا، معاشی دہشت گرد قوم کے مجرم ہیں اور انہیں ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سابقہ وفاقی کابینہ کے کئی ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے معیشت کے بارے میں ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو اپنی نااہلی، کرپشن اور قومی خزانے کو لوٹنے پر قوم سے اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جس شخص نے قرض کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا، اس نے بیرونی قرضوں کے حصول کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور پھر بھی کوئی میگا پراجیکٹ شروع کرنے میں ناکام رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے نام پر اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا اور کرپشن کو نظر انداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'عمران خان کی معاشی پالیسی تبدیلی نہیں تباہی ہے'

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی مقابلے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا اور الزام لگایا کہ عمران خان نے فرار کے راستے تلاش اور غیر آئینی طریقوں سے آئین کی روح کو شکست دینے کی کوشش کی۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی الہان عمر کا سیاسی پس منظر کیا ہے؟

والدہ کی خواہش تھی کہ 19 سال کی عمر میں شادی کرلوں، مریم نفیس

لڑکیوں کو حصول تعلیم کی اجازت دیں، مفتی تقی عثمانی کی طالبان سے اپیل