پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا، اعلامیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا جس میں 26 جون کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک انتخابات ہوں گے اور 30 جون کو نتائج سامنے آئیں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مکمل ٹائم لائن درج ذیل ہے:

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا ہزارہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات عیدالفطر تک مؤخر کرنے کا حکم

مزید پڑھیں: پنجاب: متعلقہ قانون کی عدم موجودگی میں بلدیاتی انتخاب کا انعقاد بظاہر ناممکن

انتخابات کے منصفانہ اور دیانتداری سے انعقاد اور بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے حوالے سے مزید ہدایات میں ای سی پی نے ایگزیکٹو حکام کو ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے یا کسی امیدوار کے حق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ریاستی وسائل کے استعمال سے روک دیا۔

ای سی پی کی جانب سے متنبہ کیا گیا کہ کسی بھی سرکاری عہدیدار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے انتخابات کو متاثر کیا تو اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ای سی پی نے ان اضلاع میں سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرریوں یا انہیں چھٹیاں دینے پر بھی پابندی لگا دی جس کے لیے کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم

اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

چین: قرنطینہ کے ایام میں کمی کی کوشش کے بعد 25 ہزار کورونا کیسز رپورٹ