پاکستان

عدالتی فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر پی ٹی آئی ایم این ایز ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا

زیادہ تر لوگوں نے ٹوئٹس کیں کہ امکان یہی ہے کہ ہفتے کو پی ٹی آئی ارکان اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک اعتماد کو مسترد کیے جانے اور عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ’پی ٹی آئی ایم این ایز‘ بھی ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔

عدالت نے چار دن تک سماعت کرنے کے بعد 7 اپریل کو اپنے فیصلے میں سنایا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ غیر آئینی تھی جبکہ وزیر اعظم، صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔

مذکورہ فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر جہاں عدالت عظمیٰ کے حق میں چلنے والے ٹرینڈز ٹاپ پر آگئے، وہیں عمران خان اور پی ٹی آئی سے متعلق ٹرینڈز بھی ٹاپ پر رہے۔

اسی طرح عدالتی فیصلے کے بعد ’پی ٹی آئی ایم این ایز‘ کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر آگیا، جس میں لوگوں نے طرح طرح کی میمز شیئر کرکے صورتحال پر تبصرہ کیا۔

ایک مداح نے میم شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی عمران خان سے پوچھ رہے ہیں کہ اب آگے کیا کرنا ہے؟

ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی استعفیٰ دے دیں تو کیا ہوگا؟

ایک اور صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ہفتے والے دن قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے اور ان کے پاس کھیلنے کے لیے یہی آخری کارڈ رہ گیا ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی اب عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ایک شخص نے برنال کے بینر والے ٹرکوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ سب پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے لیے ہیں اور خصوصی طور پر شہباز گل اور فواد چوہدری کے لیے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت ملک میں اپوزیشن کے لیڈر جشن منا رہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پٹیشن سائن کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے، یہ بھی ایک سرپرائز ہو سکتا ہے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ کوئی انہیں بتائے کہ اگر تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلیز نے استعفیٰ دے دیا تو پھر کیا ہوگا؟

کچھ صارفین نے عدالتی فصیلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی حالت پر مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار، قومی اسمبلی بحال

سپریم کورٹ کا فیصلہ: مشترکہ اپوزیشن کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان

سپریم کورٹ کا فیصلہ: ’اب عمران خان کے اگلے قدم کا انتظار کریں‘