لائف اسٹائل

’صنف آہن‘ کی آخری قسط بھی سینما میں دکھائے جانے کا امکان

’صنف آہن‘ کو 2021 کے آخر سے ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر پیش کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 19 قسطیں نشر کی جا چکی ہیں۔

خواتین فوجیوں کی زندگی پر بنائے گئے مقبول ڈرامے ’صنف آہن‘ کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط بھی ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

’صنف آہن‘ کو 2021 کے آخر سے ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر پیش کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 19 قسطیں نشر کی جا چکی ہیں اور ممکنہ طور پر مذکورہ ڈراما 25 قسطوں تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔

’صنف آہن‘ کی ٹیم نے ڈان امیجز کو بتایا کہ اس کی آخری قسط عیدالفطر کے بعد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’صنف آہن‘ کی آخری قسط کب تک نشر ہوگی اور مجموعی طور پر ڈراما کتنی قسطوں پر مبنی ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر ڈرامے کا اختتام 25 قسطوں پر ہوگا۔

ڈرامے کی ٹیم کے مطابق عید کے موقع پر ’صنف آہن‘ کی آخری قسط کو سینماؤں میں دکھائے جانے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر ڈرامے کی سینماؤں میں دکھائی جانے والی ’صنف آہن‘ کی خصوصی قسط کو بڑا کر کے دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نے ہی مداحوں کے دل جیت لیے

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’صنف آہن‘ کی آخری قسط مئی کے اختتام یا جون کے آغاز میں ٹی وی پر نشر کیے جانے سے قبل سینماؤں میں دکھائی جائے گی۔

’صنف آہن‘ کی کہانی 8 خواتین کی کامیابیوں کے گرد گھومتی ہے، جو عام زندگی گزارنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انتہائی اہم بن جاتی ہیں۔

ڈرامے میں شہریار منور اور عاصم رضا میر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی خصوصی کردار ادا کیے ہیں، تاہم مرکزی کردار خواتین کے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں ’سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، رمشا خان، یمنیٰ زیدی، دنانیر مبین اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ’صنف آہن‘ کے ٹیزر نے شائقین کے دل جیت لیے

ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے ڈراموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔

ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ سمیت ثنا شاہنواز کی جانب سے پروڈیوس کردہ ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے اور اسے ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ کے یوٹیوب سمیت آئی ایس پی آر کے چینل پر بھی ریلیز کیا جاتا ہے۔

ڈرامے اس قدر مقبول بن چکا ہے کہ اس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ سے 70 لاکھ بار دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’صنف آہن‘: سجل علی کا عام لڑکی سے فوجی بننے کے سفر کا ٹیزر سامنے آگیا

ڈرامے کی ہر قسط کو ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر تقریبا ایک کروڑ بار جب کہ آئی ایس پی آر کے چینل پر 70 لاکھ بار دیکھا جاتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی اور اس کے سینز وائرل ہونے پر متعدد بار ڈراما سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر بھی آ چکا ہے۔

’صنف آہن‘ سے قبل رواں برس جنوری میں ’پری زاد‘ کو بھی سینماؤں میں دکھایا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل جنوری میں ہی ’سنگ ماہ‘ کی پہلی قسط بھی سینما میں پیش کی گئی تھی۔

اس سے قبل فوجی ڈرامے ’عہد وفا‘ اور ’میرے پاس تم‘ کو بھی سینماؤں میں دکھایا گیا تھا۔

’صنف آہن‘ کا سین وائرل ہونے کے بعد شہریار منور اور سائرہ یوسف کی تعریفیں

’صنف آہن‘ کی شوٹنگ کے وقت 101 بخار تھا، یمنیٰ زیدی

’صنف آہن‘ میں سندھی لڑکی کے کردار نہ ہونے کا شکوہ کرنے پر شہریار منور نالاں