لائف اسٹائل

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 15 دن میں شادی کرلیں گے، بھارتی میڈیا

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے 15 روز کے اندر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اورابتدائی طور پر 2019 میں خبریں آئیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم ایسا نہ ہوسکا لیکن بعد ازاں متعدد شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کرنے جا رہا ہوں مگر تاریخ نہیں بتاؤں گا، رنبیر کپور

پچھلے سال بھی متعدد شوبز شخصیات نے کہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم مسلسل چند سال سے ان کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوتی رہی اور دونوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر کوئی بات بھی نہیں کی۔

لیکن حال ہی میں رنبیر کپور نے پہلی بار بتایا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ سے شادی کرنے جا رہے ہیں مگر انہوں نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی تھی۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں 15 دن کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتے دار اور دوست شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں شادی کی تاریخ اور مقام نہیں بتایا گیا، تاہم دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اپریل کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک شادی کرلیں گے۔

اسی حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رنبیر اور عالیہ 15 سے 20 اپریل کے درمیان شادی کرلیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور 13 اپریل تک شردھاکپور کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گے، جس کے فوری بعد وہ شادی کرلیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے فوری بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بقایا فلمز کی شوٹنگ بھی شروع کردیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عالیہ بھٹ کے پڑدادا انہیں دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پڑپوتی رنبیر کپور سے رشتہ ازداج میں بندھ جائیں۔

عالیہ بھٹ نے آخر کار اپنی شادی پر خاموشی توڑ دی

رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

شادی سے قبل ہی عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام طے کرلیا