پاکستان

پارلیمنٹ کے باہر نعرے بازی کرنے والی پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکنان گرفتار

تحریک عدم اعتماد کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان ایکسپریس چوک پہنچ گئے اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کی

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نعرے بازی کرنے والی پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان ایکسپریس چوک پہنچ گے اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔

پولیس نے نعرے بازی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو ہٹانے کی کوشش کی، اس دوران پارلیمنٹ کے باہر نعرے بازی کرنے والی پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

حراست میں لیے جانے کے بعد تینوں خواتین کو پریزن وین میں بیٹھا دیا گیا۔

پولیس اہلکار نے وائرلیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں خواتین ڈرامہ کر رہی تھیں، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور ایکسپریس چوک تک جانے والے تمام راستے بند کردئیے گئے، ایکسپریس چوک سے منسلک فضل الحق روڈ اور ناظم الدین روڈ بھی بند کردیے گئے ہیں۔

کلثوم انٹرنیشنل ہاسپٹل چوک کے دونوں اطراف بھی روڈ بلاک کردی گئی ہے، کینٹرز، خاردار تاریں، پولیس اور ایف سی کی نفری بھی تعینات ہے۔

جب عمران خان نکلے گا تو یہ اسے گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ

تحریک عدم اعتماد: شوبز شخصیات کا عمران خان کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ

معاشی بحران پر عوامی احتجاج کے پیش نظر سری لنکا میں کرفیو نافذ