پاکستان

’عثمان بزدار آپ کی خدمات کا شکریہ‘

وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹ کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے استعفی دیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر جہاں انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، وہیں ان کی جانب سے ’خدمات‘ فراہم کیے جانے پر ان کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔

عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو استعفیٰ بھجوانے کے حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے استعفیٰ بھجوادیا۔

فرخ حبیب کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد جہاں ٹی وی چینلز پر عثمان بزدار کے استعفے کی خبر چھا گئی، وہیں ٹوئٹر پر بھی ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

خیبرپختونخوا (کے پی) کی رکن اسمبلی مومنہ باسط نے عثمان بزدار کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے پر ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں سچا کارکن قرار دیا۔

مومنہ باسط نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عثمان بزدار نے اپنے کپتان کی کپتانی برقرار رکھنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

ایک صارف نے عثمان بزدار کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’عثمان بزدار آپ کی خدمات کا شکریہ‘۔

ایک مداح نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پرانی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں چارپائی پر اداس حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’یہ سب کچھ تکلیف دہ ہے‘۔

ایک خاتون نے عثمان بزدار کا اسکیچ شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ وہ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

جہاں لوگوں نے عثمان بزدار کی خدمات کی تعریفیں کیں، وہیں لوگوں نے ان پر میمز بھی بنائے اور ایک مداح نے کرکٹ کٹ میںان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گلیاں بادشاہ کو کبھی نہیں بھلائیں گی‘

بعض لوگوں نے عثمان بزدار کی جانب سے اسمبلی فلور پر پڑھی گئی شاعری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ یاد رکھنے کی ٹوئٹس بھی کیں۔

کچھ صارفین نے عثمان بزدار کو وزیر اعظم عمران خان کا ’ٹرمپ کارڈ‘ بھی قرار دیا۔

بعض لوگوں نے عثمان بزدار کی جانب سے عمران خان کو بچانے کے لیے استعفیٰ دیے جانے پر بھی ان کی تعریفیں کیں اور ایک مداح نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگرچہ انکل عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ انہیں پسند نہیں تھی مگر آج انہوں نے عمران خان کے لیے قربانی دے کر لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔

کچھ لوگوں نے عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عثمان بزدار وہیں جائیں گے،جہاں سے آئے تھے اور پرویز نئے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔

بعض ٹوئٹر صارفین نے عمران خان اور عثمان بزدار کی تصاویر پر میمز بھی بنائیں۔

کچھ لوگوں نے عثمان بزدار کی جانب سے اچھی وزارت کرنے پر ان کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ بطور لاہور اور پنجاب کے رہائشی وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن رہے، انہوں نے اچھا کام کیا۔

کچھ لوگوں نے ان کی قربانی پر میمز بنائیں اور لکھا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

'وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا'

وزیر اعظم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

وزیراعلی پنجاب کےخلاف 28 مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد لانے پر غور