پاکستان

تصاویر: یوم پاکستان پر دفاعی قوت کا شاندار مظاہرہ

قراردادِ پاکستان کے 82 سال مکمل ہونے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کی موجودگی میں ’یوم پاکستان‘ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 82 سال پورے ہونے پر آج ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں ہونے والی شان دار فوجی پریڈ ہے، رواں سال یومِ پاکستان کا عنوان ’شاد رہے پاکستان‘ تھا۔

یومِ پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ بھی شامل تھے۔

پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ماہر پائلٹس نے چینی ساختہ جے 10 سی، جے ایف 17 تھنڈرز ، ایف 16 اور میراج طیاروں سمیت مسلح افواج کے سامانِ حرب میں شامل مختلف طیاروں پر فلائی پاسٹ کا شان دار مظاہرہ کیا اور صدر پاکستان کو سلامی پیش کی۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کے لیے ترکی، سعودی عرب، آذربائیجان ، بحرین اور ازبکستان سمیت متعدد ممالک نے اپنے فوجی دستے اسلام آباد بھیجے۔

پاکستان میں دو سال میں پہلی مرتبہ کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

چینی کے زیادہ استعمال کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

مسجد الحرام، مسجد نبوی میں 2 سال بعد اعتکاف کی اجازت