تصاویر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کے رنگ
مذہبی تہوار کے موقع پر ہندو براردی ہولی کے ساتھ موسم بہار کو خوش آمدید کہتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکاروں کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔
رنگوں کا یہ تہوار موسمِ بہار کے آغاز میں منایا جاتا ہے،جس میں ہندو مذہب کے ماننے والے آپس میں ایک دوسرے کو مختلف رنگ لگا کر تہوار کی خوشی مناتے ہیں اور بہار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر منایا جاتا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ان ممالک میں جہاں ہندو مذہب کے پیروکار رہائش پذیر ہیں وہاں بھی اس تہوار کو بھرپور جوش سے منایا جاتا ہے۔