حیرت انگیز

مرسڈیز بینز کی 2023 ای کیو ایس ایس یو وی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

اس نئی گاڑی کو 19 اپریل کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس سے پہلے ایس یو وی کے اندر کی جھلک کو پیش کیا گیا ہے۔

مرسڈیز بینز کی ای کیو ایس ایس یو وی 2023 کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس نئی گاڑی کو 19 اپریل کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس سے پہلے ایس یو وی کے اندر کی جھلک کو پیش کیا گیا ہے۔

ان تصاویر میں سب سے زیادہ نمایاں فیچر 55 انچ کی ایم بی یو ایکس ہائپر اسکرین ہے جو گاڑی کے پورے فرنٹ کیبن پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس اسکرین میں 12.3 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو فرنٹ پسنجر کو گاڑی کے چلنے کے دوران ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وہاں ایک کیمرا بھی نصب ہے جو ڈسپلے پر ڈرائیو کی توجہ جانے پر اسکرین کو خودکار طور پر مدھم کردیتا ہے تاکہ وہ پھر سے سڑک پر اپنی توجہ مرکوز کرسکے۔

گاڑی کا اندرونی کیبن لکڑی اور لیدر کے امتزاج پر مبنی ہے جو لاؤنج جیسا احساس پیدا کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو اندرونی حصے کی سجاوٹ کے لیے 7 رنگوں کے انتخاب کا موقع دیا جائے گا۔

اسی طرح آپشنل تھرڈ رو سیٹنگ اور دوسری صف کو الیکٹریکلی ایڈجسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے ایس یو وی میں 7 افراد سفر کرسکیں گے۔

دیگر نمایاں فیچرز میں ڈولبی ساؤنڈ سسٹم اور ایک ایئر فلٹریشن سسٹم ہے جو پولن اور مٹی کو کیبن میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

بھارت میں کانگریس کی واپسی کس طرح ممکن ہے؟

میٹاورس کی تعمیر کے لیے مارک زکربرگ کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ’مس مارول‘ کا پہلا ٹریلر جاری