پاکستان

'امید ہے تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی، معاملات بہتری کی جانب جائیں گے'

عمران خان مقبول لیڈر ہیں، نواز شریف، آصف زرداری کو کہتا ہوں گھر میں کتا بھی شیر ہوتا ہے، ہماری طرح جلسے کرکے دکھائیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی اور معاملات بہتری کی جانب جائیں گے، میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کی نوبت آئی تو ڈی چوک میں دس لاکھ لوگ ہوں گے اور دیکھیں گے کہ کس مائی کے لعل میں اتنی ہمت ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف ووٹ ڈال کر واپس جاتا ہے تو ہمارے اس بیان سے اپوزیشن ڈر گئی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اوور سیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے واحد مقبول لیڈر ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کو کہتا ہوں کہ اپنے گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتا ہے، دلیر بنو، عمران خان کی طرح پورے ملک میں جلسے کرکے دکھاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری تو مقبولیت میں عمران خان کے قریب بھی نہیں ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے تو پارک میں پیدل چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین پارٹی کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے، فواد چوہدری

مریم نواز کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان عوام میں نکلو تو تمہیں پتہ چلے، واد چوہدری نے کہا کہ ہم تو باہر نکل کے لاکھوں کے جلسے کر رہے ہیں، عمران خان تو لاکھوں کاجلسہ کر رہا ہے، اگر آپ میں ہمت ہے تو آپ عوام میں نکل کر دکھاؤ، جلسے کرکے دکھاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو پاکستان کے بہت بڑے لیڈر تھے لیکن جو کام آمر نہیں کرسکے، جنرل ضیاالحق نہیں کرسکا وہ کام آصف زرداری نے کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق آصف زرداری نے ضیا الحق کا پیپلزپارٹی کو محدود کرنے کا خواب پورا کردیا، سابق صدر نے 7 سال میں ملک گیر جماعت پیپلزپارٹی کا بیرہ غرق کردیا۔

مزید پڑھیں:حکومت سیاسی طور پر مستحکم، سیاسی مخالفین کو مزید مایوسی ہوگی، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کی نوبت آئی تو، ویسے تو امید ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی اور معاملات بہتری کی جانب جائیں گے، لیکن اگر نوبت آئی تو ڈی چوک میں دس لاکھ لوگ ہوں گے اور ہم دیکھیں گے کہ کس مائی کے لعل میں اتنی ہمت ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈال کر واپس جاتا ہے تو ہمارے اس بیان سے اپوزیشن ڈر گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وہ لیڈر ہیں جنہیں دنیا اہمیت کی نظر سے دیکھتی ہے، عمران خان وہ لیڈر ہیں کہ جب وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں تو ان کی ٹانگیں نہیں کانپتیں، وہ جب بات کرتے ہیں تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، آج جب ہم بیرون ملک جاتے ہیں تو فخر سے اپنا پاسپورٹ پیش کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے، ہمارا وزیراعظم وہ نہیں ہے جو پرچی لے کر عالمی رہنماؤں کے سامنے بیٹھے اور اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان کی ڈیل نہیں ہوئی تو سارے پھٹ پڑے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اگر قیمتی ترسیلات زر نہیں بھیجتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ہماری کمر ٹوٹ چکی ہوتی، اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی جہد و جہد سے پیھچے نہیں ہٹیں گے، مخالفین کہتے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی ووٹ کا حق نہیں رکھتے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہم سے زیادہ ووٹ کا حق رکھتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا جس پر ہم آپ کے احسان مند ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اصل جذبہ حب الوطنی اور قومی سوچ کا اظہار دیکھنا ہے تو اس کا اظہار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سوچ سے ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ووٹ ڈالنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حق ہے اور عمران خان اور پی ٹی آئی یہ حق ان کو دلائے گی، اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے خوف زدہ ہے۔

ماضی کے معروف ریسلر ریزر رامون 63 سال کی عمر میں چل بسے

پیپلزپارٹی، (ن) لیگ کے اکاؤنٹس کی جانچ کیلئے نئی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ