لائف اسٹائل

عورت مارچ میں تخلیقی پوسٹرز کا استعمال

پاکستان میں گزشتہ چند سال سے ہر بار 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف شہروں میں مارچ کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ چند سال کی طرح سال 2022 میں بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی عورتوں نے دارالحکومت اسلام آباد، سندھ کے دارالخلافہ کراچی اور پنجاب کے لاہور سمیت دیگر شہروں میں مارچ نکالے۔

مارچ میں شامل شرکا نے مختلف نعروں سے سجے پوسٹرز، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور خواتین کو بھی مرد حضرات جیسے یکساں مواقع اور حقوق فراہم کرنے کے مطالبات کیے۔

اس سال صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فیریئر ہال پارک کے بجائے جناح باغ میں عورت مارچ نکالا گیا اور حسب معمول سوشل میڈیا پر مارچ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

عورت مارچ میں شامل شرکا نے تخلیقی پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مشترکہ حقوق

خواتین کو کنٹرول کرنے کا جنون

بلوچ خواتین سے اظہار یکجہتی

بلوچ خواتین سے اظہار یکجہتی

نفرت کو روکنے کی کوشش

لاپتہ ہونے والے بچوں کی ماؤں سے اظہار یکجہتی

درندوں کی حفاظت کرنے والے اپنے ہی خاندان کے خلاف احتجاج

مساوات کا نعرہ

خواتین کا اتحاد اور ساتھ

اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا

احترام کے لیے آواز بلند کرنا

لباس اور بنیادی حقوق کا مطالبہ

عورت مارچ سے ڈرنے والوں کے نام

آزادی زندگی کا حق

نامناسب لطیفوں کے خلاف احتجاج

عورت پر حکمرانی کے خلاف آواز اٹھانا

لوگوں کی سوچ کی عکاسی

المیہ