پاکستان

ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کیلئے ہر شہری کو درخت لگانا ہوگا، وزیراعظم

ہماری کوششوں کو دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا خطرہ ہے، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس خطرے سے بچانے کے لیے درخت لگائے۔

اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر موسم بہار کی شجر کاری مہم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے شرکا کو عالمی دن کی مبارک پیش کی اور کہا کہ آج کا یہ دن ملک کے نوجوانوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک ان ممالک میں سے سے جسے ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے، یہ شجرکاری مہم ملک کو ماحولیاتی تبدیلی سے بچانے کے لیے چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: شجرکاری مہم: آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگا دیں گے، عمران خان

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ درخت لگائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو نعمتیں دی ہے، خاص طور پر اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دیے ہیں، یہاں ہر قسم کے درخت لگائے جاسکتے ہیں، اللہ کا حکم ہے کہ اس کی نعمتوں کی قدر کرو، بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انسانوں نے اللہ کی دی گئی نعمتوں کی قدر نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انسانیت کو مستقبل میں کسی قسم کا خطرہ ہے تو وہ صرف موسم کی تبدیلی ہے، اس لیے ہم نے ’اسپرنگ پلانٹیشن‘ کے تحت 54 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ملک تبدیل ہوجائے گا، ہم نے گزشتہ 60 سالوں میں انگریزوں کے لگائے گئے درخت بھی ختم کردیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی پاکستانیوں کو شجر کاری مہم کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے قابل فخر ہے کہ ہماری کوششوں کو دنیا نے تسلیم کیا اور برطانیہ اور امریکا کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہں نے دہرایا کہ میں ساری قوم کو یہ احساس دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کی حفاظت ہمارے ہاتھ میں ہے، اگر ہم نے اپنے ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے بچانا ہے تو ہر شہری کو درخت لگانے کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے پودا لگا کر اسپرنگ پلانٹیشن مہم کا افتتاح بھی کیا۔

اشنا شاہ کا ڈراموں میں کزن میرج نہ دکھانے کا مطالبہ

پاکستان غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب گامزن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

2011 کی احتجاجی لہر کے دوران عرب اشرافیہ کے کروڑوں ڈالر سوئس اکاونٹس میں جمع کرانے کا انکشاف