کھیل

پلے آف کی ٹیموں کا فیصلہ، کنگز اور گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل7 سے باہر

ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں سرفہرست رہی اور 9 فتوحات کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے اور کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔

دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ابتدا سے ہی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور 10 میچوں میں سے 9 میں فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیں: یونائیٹڈ کو شکست، سلطانز کی پی ایس ایل میں ریکارڈ نویں فتح

سلطانز لیگ کے راؤنڈ مرحلے میں 10 9 فتوحات حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کی حیثیت سے راؤنڈ میچز کا اختتام کیا۔

لاہور قلندرز اور پشور زلمی نے ابھی تک نو، نو میچز کھیلے ہیں تاہم وسرے نمبر پر موجود قلندرز کل زلمی سے ہارنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

قلندرز نے 9 میچوں میں سے چھ میں فتح حاصل کی ہے جبکہ زلمی نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 میں سے چار میچوں میں کامیابی سمیٹی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں بھی چار فتوحات آئیں البتہ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے یونائیٹڈ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز کے لیے اینوٹ کا ساتواں سیزن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا اور انہیں اپنے ابتدائی آٹھوں میچوں میں لگاتار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو نویں شکست، گلیڈی ایٹرز 23 رنز سے کامیاب

قسمت کی دیوی نویں میچ میں ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے لاہور قلندرز کو مات دے دی البتہ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی انہیں مات دے کر مجموعی طور پر نویں شکست سے دوچار کردیا۔

پی ایس ایل کے پلے آف میچوں کا فیصلہ کل آخری لیگ میچ کے بعد ہو گا جو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا پلے آف ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اوپو نے خاموشی سے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا کا انتباہ

عامر خان کا کیل بروک سے بری طرح شکست کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور