صحت

وائرل گیم ورڈل کو کھیلنے سے آپ پر اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

چاہے آپ نے وائرل گیم ورڈل کو نہ بھی کھیلا ہو مگر اس کے سبز، زرد اور سیفد رنگوں کے بلاکس کو ضرور اپنے سوشل میڈیا فیڈ پر دیکھا ہوگا۔

چاہے آپ نے وائرل گیم ورڈل کو نہ بھی کھیلا ہو مگر اس کے سبز، زرد اور سیفد رنگوں کے بلاکس کو ضرور اپنے سوشل میڈیا فیڈ پر دیکھا ہوگا۔

اگر آپ اس گیم سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں تو ایک بار اپنی سوچ پر نظرثانی کرلیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گیم روزمرہ کی بنیادوں پر دماغ کی اچھی ذریعے کا بہترین ذریعہ ہے اور ذہنی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

اور ہاں اس سے مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

تو اس کے آپ کے ذہن پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں وہ جان لیں۔

ورڈل ہے کیا؟

اگر آپ کو علم نہیں تو جان لیں کہ یہ ایک ورڈ گیم ہے جس میں 5 بلاکس پر مبنی 6 خالی قطارتیں ہوتی ہیں اور آپ کو 6 بار اس میں 5 حروف پر مبنی درست لفظ کو تحریر کرنا ہوتا ہے۔

جو لفظ درست ہوگا وہ سبز رنگ میں نظر آئے، اگر لفظ درست ہوگا مگر ترتیب میں غلط ٹائپ ہوگا تو وہ زرد ہوگا، جبکہ غلط حروف گرے رنگ کے ہوں گے۔

تو کم از کم کوششوں میں لفظ کا اندازہ لگانے کو زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے اور ہر دن ایک پزل دستیاب ہوتا ہے، اگر وہ کافی نہیں تو اس کی نقل پر مبنی متعدد ایپس بھی دستیاب ہیں۔

مگر یہ گیم ذہنی صحت کے لیے بہترین کیوں ہے؟

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈٰکل سینٹر کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر ڈوگلس شیکرے کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورڈل جیسی کسی ورڈ گیم کو کھیلنا دماغی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مسئلہ حل کرنے والی ورزش سے خود کو چیلنج کرنا اہم ہوتا ہے، بزلز اور گیمز دماغ کے بنیادی حصوں جیسے منطق، زبان، بصری تصورات، توجہ اور لچک کو متحرک کرنے کے لیے اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی صحت کی تنزلی کی روک تھام میں بھی بہت زیدہ مدد ملتی ہے، درحقیقت دماغ کو جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا وہ اتنا ہی بہتر ہوگا، تو اس کی ورزش اسے صحت مند رکھنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورڈل جیسی گیمز دماغی مسائل کے شکار افراد کے لیے بھی ممکنہ طور پر فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔

دماغی نشوونما کو بڑھائے

اوریگن یونیورسٹی کے نیورو سائنسز پروفیسر ماہر الرچ مائر نے بتایا کہ جو لوگ ذہنی طور پر خود کو کمتر محسوس کرتے ہیں وہ ورڈل جیسی ورڈ گیمز سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہر سرگرمی پرلطف ہونے کے ساتھ ہمارے لیے اچھی ہوتی ہے، بالخصوص جب اس کا موازنہ ٹی وی یدکھنے یا دیگر مسائل کے پریشان رہنے سے کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورڈل کے ذریعے لوگوں جڑنا اس گیم کی ایک اور مثبت خصوصیت ہے، کیونکہ سماجی تعلقات کو اچھی ذہنی صحت اور سوچنے کے عمل سے منسلک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بحران کے دوران سماجی تعلقات نہ ہونے سے منفی خیالات کی بھرمار ہوجاتی ہے تو مشترکہ پرلطف سرگرمی سے مثب تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ورڈل کے متبادل

اگر آپ کو ورڈ گیمز پسند نہیں تو ایسی سرگرمیوں کی کمی نہیں جو اسی طرح کے فوائد فراہم کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر جسمانی ورزش بھی دماغی افعال پر مثبت اثرات کرتی ہے۔

ورزش کے ساتھ ساتھ ماہرین سماجی طور پر گھلنے ملنے کو بھی دماغ کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہیں جبکہ دیگر پہلیاں، گیمز، مسائل حل کرنے والی سرگرمیاں، رقص، گانا، موسیقی کے آلات بجانا اور کھیلوں سے بھی دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس پھل کو کھانا ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند

حاملہ خواتین کے بارے میں ایک عام خیال طبی سائنس نے مسترد کردیا

پھلوں و سبزیوں کا استعمال فائدہ مند ہے یا ان کے جوسز؟